حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

by Other Authors

Page 25 of 76

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 25

۲۵ نشان دیکھ لئے اب ہم اللہ کے سوا کسی اور سے بھلا کیوں ڈریں گے یا لے اب آخر میں مجھے اس بنیادی صداقت کا ذکر کرنا ہے کہ سیدنا و مولانا سيد الكل وافضل الرسل حضرت خاتم النبيين محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ زندہ نبی ہیں اس لئے آپ کے سچے عاشقوں اور فدائیوں پر کبھی فنا وارد نہیں ہوتی ، نہ ہو سکتی ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے طفیل ان کے روحانی نقوش آسمان شہرت پر آفتاب ماہتاب کی طرح چمکتے رہتے ہیں اور ان کے نام اور کام کو دنیا میں ہمیشہ قائم رکھا جاتا ہے۔ے ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق ثبت است بر جریده عالم دوام شان سیدنا حضرت مسیح موعود و مهدی مسعود مجدد الف آخر عليه الصلواة والسلام بھی اپنے تجربہ کی بناء پر تحریمہ فرماتے ہیں کہ : تمام انبیاء اور صدیق مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جاتے ہیں اور ایک نورانی جسم بھی انہیں عطا کیا جاتا ہے اور کبھی بیداری میں راست بازوں سے ملاقات بھی کرتے ہیں۔تے ه طلت : آزاد کشمیر اسمبلی کی ایک قرار داد پر تبصرہ " سه : - ازالہ اوہام ص : ه: