حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

by Other Authors

Page 18 of 76

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 18

کوئی شخص میرے دل کو چیر کے دیکھ سکتا تو اسے معلوم ہو جاتا کہ اس میں خدا اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے سوا اور کچھ نہیں ہے ؟" اس تڑپا دینے والے مختصر خطاب کے بعد حضور رحمہ اللہ اسمبلی ہاں سے باہر تشریف لے آئے۔حضرت خلیفة المسیح الثالث ” نے اپنے عہد خلافت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو ارفع ترین اور اعلیٰ ترین شان بیان فرمائی۔اس کے لفظ لفظ سے محبت رسول کے چشمے پھوٹتے ہیں۔آپ آنھوڑ کے ارفع ترین مقام مظہر اتم الوہیت پر کس وجد آفرین پیرا یہ میں روشنی ڈالتے " ہر نبی جو دنیا کی طرف مبعوث ہوئے اور ہر وہ بزرگ جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عظمت اور جلال کو قائم کیا وہ اپنے اپنے ظرف کے مطابق مظہر صفات باری بنالیکن وہ ایک ہی تھے یعنی حضرت محمد مصطفیٰ خاتم الانبیاء صلی الله علیہ و آلہ وسلم جنہوں نے پورے طور پر اپنے وجود میں ان صفات باری کو جذب کیا۔پھر اپنے وجود سے انہیں ظاہر کیا۔۔۔۔ہی ایک وجود ہے جسے حقیقی اور کامل عرفان شئون باری عطا ہوا اور جو اللہ تعالیٰ کی صفات کا منظر تم ٹھہرے " کے تعظیم روحانی تجلیات ملت : ط