حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 34 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 34

۳۴ ایک ایمان افروز روایت محترمه سیده فرخنده اختر بیگم صاحبه حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کی روایت ہے کہ :۔اد میکن نے حضرت استید محمود اللہ شاہ صاحب سے دریافت کیا آپ حسنی سید ہیں یا حسینی ؟ اس پر آپ نے جواب دیا کہ یکس نے والد ماجد حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب) سے سُنا ہے کہ ہم سینی سید ہیں۔پھر خود ہی انہوں نے ذکر کیا کہ اُن کے والد نے ایک دفعہ خواب دیکھا عین جوانی کی حالت میں کہ ایک لشکر نے پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔سپاہی اِدھر اُدھر پھر رہے ہیں اور یہیں کھڑا ایک طرف دیکھ رہا ہوں درمیان میں ایک بہت بڑا خیمہ نظر آتا ہے جس میں خوب روشنی ہے اور وہ روشنی چھن چھن کر خیمہ سے باہر آرہی ہے۔اتنے میں میرے والد صاحب د یعنی حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے دادا جان نظر آتے ہیں اور فرماتے ہیں تمہیں تلاش کر رہا تھا آؤ چلو میں تم کوجیمہ میں لے جاؤں جہاں حضرت رسول کریم (محمد مصطفے) صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں۔انہوں نے میرا