حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 27
۲۷ احمدی انجنیئر ز نے جلسہ سالانہ ۶۱۹۸۰ پر انگریزی اور انڈونیشین زبان کے تراجم کا جو کامیاب تجربہ کیا وہ آپ کی نگرانی اور راہنمائی کا رہین منت تھا۔جلسه سالانه ۶۱۹۸۱ پر قدرت ثانیہ کے مظہر ثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمد یہ بکڈپو کا افتتاح فرمایا۔اس مقدس تقریب کا انتظام آپ ہی کے ہاتھوں ہوا۔خلافت ثالثہ کے مبارک دور میں آپ کے فلم سے بہت معلومات افزا اور حق و معرفت سے لبریز لٹریچر شائع ہوا جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے غیر معمولی مقبولیت بخشی۔اس دور میں آپ کی جو تصانیف شائع ہوئیں ان کی فہرست درج ذیل ہے :- ا احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ ۲۔وصال این مریم - آیت خاتم النبیین کا مفہوم - پیش گوئی مصلح موعود ۲ ۵ - ورزش کے زینے ۶۔مودودی اسلام جماعت احمدیہ اور اسرائیلی حکومت ۸۔سوانح فضل عمر جلد اول مؤخر الذکر تصنیف فضل عمر فاؤنڈیشن نے دسمبر 1960 ء میں آفسٹ پر نهایت دیدہ زیب کتابت اور طباعت کے ساتھ شائع کی۔یہ قابل قدر اور معرکہ آرا کتاب جو بڑے سائز کے ۳۵۸ صفحات پر مشتمل ہے آپ نے نہایت