حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 18 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 18

۱۸ سيرة اسم طاہر مؤلفہ صلاح الدین نے ملک ایم۔اسے ۲۱۰۲ در اصل یہ آسمانی تربیت تھی جس کا ظاہری انتظام اللہ تعالیٰ نے اپنی مصلحت کا ملہ سے حضرت ام طاہر کے سپرد فرمایا تھا۔یہی وجہ ہے کہ اسکے حیرت انگیز اثرات بچپن میں ہی بہت ہی نمایاں رنگ میں ظاہر ہونے لگے۔چنانچہ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب معالج خصوصی حضرت مصلح موعود نے ایک دفعہ بتایا کہ : ور صاحبزادہ میاں طاہر احمد صاحب کا ایک عجیب واقعہ میں تا زیست نہ بھولوں گا۔۱۹۳۹ ء کی بات ہے جبکہ حضرت مصلح موعود ناقل) ایدہ اللہ تعالیٰ دھرم سالہ میں قیام پذیر تھے اور جناب عبد الرحیم صاحب نیر بطور پرائیویٹ سیکرٹری حضور کے ہمراہ تھے۔ایک دن نیر صاحب نے اپنے خاص لب ولہجہ کے ساتھ کہا کہ میاں طاہر احمد آپ نے یہ بات نہایت اچھی کہی ہے جس سے میرا دل بہت خوش ہوا ہے میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ کو کچھ انعام دوں۔بتلائیں آپ کو کیا چیز پسند ہے تو اس بچہ نے جس کی عمر اس وقت ہے۔اسال تھی برجستہ کہا " اللہ نیر صاحب حیران ہو کر خاموش ہو گئے۔میں نے کہا نیر صاحب ! اگر طاقت ہے تو اب میاں