حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 10 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 10

بیٹھوں حضور نے دوبارہ فرمایا کہ شاہ صاحب آپ میرے پاس چارپائی پر آجائیں۔میں نے عرض کیا کہ حضور یکیں ہیں اچھا ہوں۔تیسری بار حضور نے خاص طور پر فرمایا کہ آپ میری چارپائی پر آکر بیٹھ جائیں کیونکہ آپ سید ہیں اور آپ کا احترام ہم کو منظور ہے۔(سیرت المہدی حصہ سوم صفحه ۲۷۴، ۲۷۵ مؤلفہ حضرت مرزه البشیر احمد صاحب ) حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اپریل ۶۱۹۲۷ میں اپنی اولاد کے لئے ایک مفصل و حقیت تحریر فرمائی جس میں خاص طور پر یہ ہدایت دی کہ : " اپنی قوم سادات کی اصلاح اور بہبودی کے لئے بھی خاص کمر درد دل سے تم دعائیں مانگو اور ان کو خوب تبلیغ کرو ( وصیت صفحه ۲۴) حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب نے ۲۳ جون ۶۱۹۳۷ کو بعمر ہ ، سال انتقال کیا اور بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہوئے۔حضرت صاجزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی ولادت با سعادت جیسا کہ اوپر ذکر آچکا ہے ۱۸- دسمبر ۱۹۲۸ء کو قریباً ۱۲ بجے دن کے ہوئی۔