حضرت خالد بن ولید ؓ کی آپ بیتی — Page 2
1 پیش لفظ پیارے بچو! آنحضرت ﷺ پر ایمان لا کر امر ہو جانے والے جلیل القدر صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے ایک بہت پیارا نام حضرت خالد بن ولید کا ہے۔آپ کی شخصیت کی عظمت کی گواہی آپ کی شجاعت، زبر دست قائدانہ صلاحیت اور معاملہ فہمی سے بھی بڑھ کر خلافت نبوی سے آپ کی بے پناہ محبت اور سچی اطاعت دیتی ہے۔شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے تحت ایسے خادمان خلافت کے حالات زندگی پر مبنی چھوٹی چھوٹی کتب شائع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔یہ کتاب یکے از تصنیفات مکرم محمود مجیب اصغر صاحب ہے جو اولا مکرم محمود احمد صاحب شاہد کے دور صدارت میں شائع ہوئی۔دوسری طباعت ستمبر 2000ء میں مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب کے عرصہ صدارت میں ہوئی۔اب خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے بابرکت موقع پر اس کتاب کو ایک بار پھر شائع کیا جا رہا ہے۔اس کتاب کی اشاعت کے سلسلہ میں خاکسار مکرم مدثر احمد مزمل صاحب کے تعاون کا شکر گزار ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت میں حصہ لینے والے تمام معاونین کو جزائے خیر دے۔(آمین) والسلام خاکسار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی مدح میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عربی منظوم کلام سے اقتباس اے خدا اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام اور درود بھیج اور اس کے آل پر جو مطہر اور طیب ہیں اور اس کے اصحاب پر جو دن کے میدانوں کے شیر اور راتوں کے راہب ہیں۔اور دین کے ستارے ہیں۔خدا کی خوشنودی ان سب کے شامل حال ہے۔“ (روحانی خزائن جلد نمبر 14 صفحہ نمبر 17)