حضرت خالد بن ولید ؓ کی آپ بیتی

by Other Authors

Page 1 of 24

حضرت خالد بن ولید ؓ کی آپ بیتی — Page 1

له ضي عنه حضرت خالد بن ولید کی آپ بیتی دیباچه حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو عظیم الشان نشانات دیئے گئے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ آپ کے شدید ترین دشمن آپ پر ایمان لائے اور پھر انہوں نے ایسی عظیم الشان قربانیاں دیں کہ دنیا میں ان کی مثال تلاش کرنا مشکل ہے۔ولید بن مغیرہ جو آپ کے پیغام کا شدید دشمن تھا اور جسے مرتے ہوئے بھی یہی خیال تھا کہ افسوس میں اس پیغام کو پھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔اسی دشمن کا بیٹا خالد ایمان لایا اور ایسا ایمان لایا کہ آج لوگ اُن کی محبت میں اپنے بچوں کا نام اُن کے نام پر رکھتے ہیں۔یہ ایک معجزہ تھا جو رسول اکرم کو دیا گیا کہ آپ کے دشمن جو آپ کو طعنے دیا کرتے تھے ان کی اولادیں اپنے آبا ؤ اجداد سے تعلق تو ڑ کر آپ کی غلامی میں آپ کی فرزندی میں آگئیں۔اور خدا تعالیٰ کی بات بڑی شان سے پوری ہوئی کہ ”یقینا تیرا دشمن ہی بے اولا در ہے گا“