حضرت حافظ روشن علی صاحب ؓ — Page 57
112 111 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں بلند مقامات عطا فرمائے اور ان کے نقش قدم پر چلنے والے بہت سے عالم و فاضل جماعت میں پیدا ہوں اور ہوتے رہیں۔آمین۔“ جامعہ احمدیہ کے عملہ اور طلباء نے اپنی قرارداد میں آپ کی خوبیوں، اخلاق فاضلہ تجر علمی اور بے نظیر تعلیم و تدریس کا ذکر کرنے کے بعد اس بات کا اظہار کیا کہ آپ کی وفات پر جس قدر بھی رنج و غم پیدا ہو کم ہے اور جس قدر بھی اس کا اظہار کیا جائے مناسب ہے۔قرار داد یہ ہے۔ہم تمام پروفیسران و طلبائے جامعہ احمدیہ نہایت رنج و غم سے اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات حسرت آیات جامعہ احمدیہ کے لئے بالخصوص اور تمام سلسلہ عالیہ احمد یہ کے لئے بالعموم ایک سخت نقصان دہ واقعہ ہے ہم تمام پروفیسران اپنے محب شفیق اور ہم تمام طلبائے جامعہ اپنے محترم استاد کی بے وقت موت اور سخت شاق جدائی پر دل سے انا لله و انا اليه راجعون کہتے ہیں۔جناب حافظ صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کی خوبیاں۔آپ کے اخلاق آپ کے علم و تجر اور آپ کی بے نظیر تعلیم و تدریس کو یاد کر کے جس قدر بھی رنج والم پیدا ہو کم ہے اور جس قدر بھی اس کا اظہار کیا جائے عین مناسب ہے لیکن ہم بمطابق سنت نبوی یہی کہتے ہیں۔العين تدمع والقلب يحزن ولا نقول الامايرضى به ربنا اور ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آ کی مغفرت فرما کر آپ کو اعلیٰ سے اعلیٰ مقام قرب کے درجات عطا فرمائے اور ہم کو اس صدمہ عظیمہ میں جناب حافظ صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اہل وعیال و دیگر تمام اقارب سے دلی ہمدردی ہے۔خدا تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔“ حضرت حافظ صاحب کے شاگردوں نے اپنے ریزولیوشن میں کہا۔” ہم تمام شاگردان حضرت حافظ روشن علی صاحب نہایت رنج و افسوس کے ساتھ اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ حضرت حافظ صاحب کی وفات حسرت آیات ان کے شاگردوں کے لئے بالخصوص اور تمام سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لئے بالعموم ایک روح فرسا واقعہ اور ایک سخت نقصان دہ حادثہ ہے۔ہم سب شاگرد اپنے نہایت مکرم و محترم ، بے حد شفیق و مربی خاص محسن استاد کی بے وقت وفات اور نہایت شاق جدائی پر دل سے انا للہ و انا اليه راجعون - اللهم اجرنا في معيبتنا واخلف لنا خيراً منها کہتے ہیں۔حافظ صاحب نے جس کمال ہمدردی اور بے لوث محبت اور خاص توجہ سے ہمیں خدا تعالیٰ کی پاک کتاب اور احادیث اور دیگر علوم کی کتابیں