حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ؓ

by Other Authors

Page 2 of 18

حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ؓ — Page 2

ظفر اللہ خاں ہمیں چھوڑ کر جارہا ہے تو آئندہ کے لئے ظفر اللہ خاں پیدا ہونے کے رستے بند ہو گئے۔بکثرت اور بار بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسے عظیم الشان غلاموں کی خوشخبریاں دی گئیں جو ہمیشہ آتے چلے جائیں گے۔آپ اپنی ہمتوں کو بلند کریں، ان تقویٰ کی راہوں کو اختیار کریں جو چوہدری صاحب اختیار کرتے رہے۔۔۔۔خدا تعالیٰ کی رحمتیں بے شمار ہیں ، وسیع ہیں اس لئے آپ۔۔۔اولاد در اولاد کو یہ بتاتے چلے جائیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ایک نہیں، دو نہیں بکثرت ایسے غلام عطا فرمائے گا۔۔۔جو عالمی شہرت حاصل کریں گے جو بڑے بڑے عالموں اور فلسفیوں کے منہ بند کر دیں گے اور قومیں ان سے برکت پائیں گی۔“ خدا تعالیٰ ہمیں بھی ایسا بننے کی تو فیق عطا فرمائے۔پیش لفظ بادی النظر میں دنیاوی لحاظ سے انتہائی اعلیٰ مقام والقابات پانے والے وجود حضرت سر چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی سیرت کے مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی اصل محبت اور اصل لگن تو کچھ اور ہی تھی۔یہ دنیاوی ترقیات تو اس عشق حقیقی کا ادنی سا ثمرہ تھیں۔آپ کو اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی ام ، حضرت مسیح موعود اور خلفاء احمدیت سے کمال عشق تھا۔آپ نے زندگی کے ہر اہم موڑ پر خلفاء احمدیت کی راہنمائی حاصل کی اور عرب و عجم میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمات کی توفیق پائی۔خود بھی اعلیٰ درجہ کی خدمات بجالائے اور ہمارے لئے قابلِ تقلید نمونہ قائم فرما گئے۔خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کے اس بابرکت موقع پر خلافت کے جانثاروں کے بارے میں تعارفی کتب شائع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔زیر کے قلم سے لکھی گئی ہے، اور سیاس نظر کتاب کی پہلی طاعت ہے۔خاکسار اس کتاب کی تیاری میں لی معاونت کا تہہ دل سے شکر گزار ہے جزا اللہ تعالی (حمص العبر