حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ؓ — Page 1
صرف احمدی احباب کی تعلیم وتربیت کے لئے " حضرت سر چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام کہ ”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور بشارتوں کی رو سے وہ سب کا منہ بند کریں گے۔بیان کرتے ہوئے فرمایا: دو یہ پیشگوئی مختلف رنگ میں مختلف وجودوں کی شکل میں پوری ہوتی رہی مگر چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو خصوصیت کے ساتھ ظاہری طور پر بھی اس کو پورا کرنے کا اس رنگ میں موقع ملا کہ آپ نے اپنی سچائی کے نور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے بسا اوقات سب کے منہ بند کر دیے۔سیاست کے میدان میں بھی ، وکالت کے میدان میں بھی اور ( دعوت الی اللہ ) کے میدان میں بھی ایسی عمدہ نمائندگی کی توفیق آپ کو عطا ہوئی کہ اپنے تو اپنے دشمن بھی 66 بے ساختہ پکار اٹھے کہ اس بطل جلیل نے بلاشبہ غیروں کے منہ بند کر دیئے۔“ حضور نے اس کے بعد یہ بھی فرمایا کہ یہ وہم دل سے نکال دیں کہ ایک