حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ — Page 2
1 پیش لفظ حضرت الحاج مولانا نورالدین صاحب خلیفہ مسیح الاول نور اللہ مرقدہ نے جب ولایت میں احمدیہ مشن کا آغاز فرمانے کی خواہش کا اظہار فرمایا تو اس بات کی تحریک فرمائی کہ کوئی نوجوان اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے وقف کرے۔اس وقت ایک نوجوان نے اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش کیا۔خلیفہ وقت نے اس قربانی کو قبول فرمایا اور لندن روانگی کا ارشاد ہوا۔اس نوجوان نے اپنے سفر اور دیگر خرچ کا انتظام بھی خود کیا اور کسی قسم کے مطالبہ کے بغیر اتنے لمبے سفر کو روانہ ہو گیا۔وہ نو جوان ہمارے ایک پیارے بزرگ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال رفیق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تھے۔آئیے ان کے زندگی کے بارہ میں مختصر سی معلومات حاصل کریں۔حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ۱۹۳ء کا واقعہ ہے کہ دعوت الی اللہ کی مہم کے پیش نظر حضرت خلیفہ المسیح الاول نے جماعت سے اپیل کی کہ ہمیں لندن مشن میں ایک مربی کی ضرورت ہے کوئی مناسب دوست جانے کے لئے تیار ہوں تو اپنا نام دیں۔یہ وہ پہلا موقع تھا کہ جب خلیفہ وقت ملک سے باہر دعوت الی اللہ کے لئے باقاعدہ مربی بھجوانے کی تحریک فرما رہے تھے۔اس موقع پر ایک نوجوان جس کا رنگ سرخ وسفید تھا، خوبصورت خدو خال ، درمیانہ قد ، وجیہہ چہرہ۔آنکھیں چمکدار ،خوبصورت ناک، خوبصورت داڑھی اور گول چہرہ تھا۔نہایت سادہ مگر صاف ستھرا لباس زیب تن کیے آگے بڑھا اور اپنے پیارے آقا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اشاعت دین حق کی اس عظیم مہم کے لئے اپنا نام پیش کیا۔اس نوجوان کا یہ عمل کوئی اتفاق نہ تھا بلکہ