حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ

by Other Authors

Page 1 of 12

حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ — Page 1

صرف احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کے لئے حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب“ حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب دینی و دنیوی لحاظ سے اہم مقام رکھتے حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب تھے۔بہت تعلیم یافتہ اور بڑے زمیندار بھی تھے۔حضرت خلیفہ اسیح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کو نہ صرف انگلستان بلکہ بیرون ملک کیلئے جماعت احمدیہ کا پہلا مربی ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ نے انگلستان کے علاوہ بعض دوسرے ممالک کے سفر بھی کئے اور پیغام دین حق کو لوگوں تک پہنچایا اور کئی سعید روحیں اس سلسلہ میں شامل ہوئیں۔پھر واپس تشریف لائے تو کئی اہم عہدوں پر فائز رہے اور گراں قدر خدمات کی توفیق پاتے رہے۔آپ کی سیرت کا ایک نمایاں پہلو جس کا واضح احساس اس کتاب کے مطالعہ سے ہوتا ہے وہ آپ کا خدا تعالیٰ سے انتہائی قرب کا تعلق اور تقویٰ کا اعلیٰ مقام ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی ان کے نیک نمونوں کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔