حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ

by Other Authors

Page 11 of 12

حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ — Page 11

19 18 اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بذریعہ الہام فرمایا تھا کہ لَا تُصَعِّر لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَستَم مِّنَ النَّاسِ 66 آپ فرماتے حضور آئے اور خدا کے پاس چلے گئے ان الہامات کے مخاطب حضور کے بعد ہم لوگ ہیں اس لئے ہر آنے والے کو خوش خلقی اور فراخ دلی سے ملو اور ہر آنے والا تم سے مل کر خوش ہو اور اس کا دل تسلی پائے۔حضرت چوہدری صاحب مظلوموں کی مدد کو اپنا فرض جانتے تھے اور علاقہ کا ہر مظلوم بغیر تفریق رنگ ونسل و مذہب حضرت چوہدری صاحب کو اپنا ہمدرد اور غمگسار سمجھتا تھا۔مظلوموں کی امداد ایسے رنگ میں فرماتے تھے کہ مظلوم کا ایک پیسہ بھی خرچ نہ ہوتا۔چوہدری صاحب کی سیرت کا ایک اہم پہلو غض بصر بھی تھا۔آپ ہمیشہ اپنی آنکھوں کو نیچا رکھتے۔آپ کے وقت میں جو دوست انگلستان میں رہتے تھے بتاتے ہیں کہ آپ سڑک پر چلتے تو اپنی آنکھیں اس قدر نیچے رکھتے کہ حادثہ کا شکار ہو جانے کا ڈر رہتا تھا۔چوہدری صاحب آخری دم تک اپنے ان تمام اوصاف حمیدہ کے ساتھ حق کا علم بلند کرنے کے لئے کوشاں رہے۔اور بالآخر 28 فروری 1960ء کواچانک دل کا دورہ پڑنے سے مولی حقیقی سے جاملے۔آپ وفات سے قبل بیمار نہ تھے۔آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے آپ کا وصیت نمبر 3480 ہے۔اسی روز سہ پہر ساڑھے چار بجے کے بعد دار لضیافت کے سامنے والے گھاس کے میدان میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور بعد ازاں بہشتی مقبرہ ربوہ میں قطعہ رفقاء میں تدفین عمل میں آئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کو مفکر“ کے لقب سے نوازا تھا۔آپ کی وفات پر حضور نے فرمایا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انہیں اعلیٰ علتین میں جگہ دے اور اس کے فرشتے ان کو لینے کے لئے آگے آئیں اور اللہ تعالی کی برکتیں ہمیشہ ان پر اور ان کے خاندان پر نازل ہوتی رہیں۔(آمین) حضرت چوہدری صاحب نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف اوقات میں کل سات شادیاں کیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بیٹے بھی عطا فرمائے اور بیٹیاں بھی۔جن کے اسماء درج ذیل ہیں: ا: مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ ۲: مکرمہ عائشہ صدیقہ صاحبہ ۳: مکرم چوہدری صالح محمد سیال صاحب : مکرم چوہدری ناصر محمد سیال صاحب (داماد حضرت خلیفہ المسیح الثانی) ۵: مگر مه سلمیٰ بیگم صاحبه ۶:۔مکرمہ منیرہ بیگم صاحبہ ۷:۔میجر منصور احمد صاحب سیال مکرمہ امتہ الشافی سیال صاحبہ