حیات طیبہ

by Other Authors

Page 320 of 492

حیات طیبہ — Page 320

320 رہا۔ان تمام باتوں کے باوجود حضرت اقدس کا یہ حال تھا کہ اپنے روز کے مشاغل وعظ ونصیحت ، خدمات دینیہ میں مصروفیت ، احباب سے ملاقات وغیرہ امور میں اس طرح اطمینانِ قلب کے ساتھ مصروف تھے کہ گویا آپ پر کوئی مقدمہ ہے ہی نہیں۔خواجہ کمال الدین صاحب آپ کے وکیل تھے۔جب پیشی سے فارغ ہوکر قادیان آتے اور حضرت اقدس کی خدمت میں مجسٹریٹ کے تعصب اور لوگوں کی شرارتوں کا ذکر کرتے اور کہتے کہ اس مقدمہ میں بظاہر بچنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی تو حضرت اقدس انہیں ڈھارس دلاتے اور ہنس کر فرماتے کہ خواجہ صاحب! کوئی خانہ خدا کے لئے بھی خالی چھوڑو۔اگر سب اسباب ہمارے موافق ہوں تو لوگ کہہ سکتے ہیں کہ اسباب موافق تھے اور ان کے مرید بڑے قانون دان تھے۔اس لئے مقدمہ فتح ہو گیا۔لطف تو جب ہی ہے کہ اسباب سب مخالف ہوں اور خدا اپنی جناب سے فضل کرے تو وہ امراز دیا دایمان کا باعث ہوتا ہے۔“ گویا خواجہ صاحب روتے ہوئے آتے اور ہنستے ہوئے جاتے۔انجام مقدمہ کے متعلق پیشگوئی ۲۹ جون ۱۹۰۳ء ناظرین کرام غور فرما ئیں۔مجسٹریٹ سخت متعصب ہے۔پبلک ساری خلاف ہے مسلمانوں کے علاوہ ہندوؤں کی ہمدردیاں بھی مولوی کرم الدین کے ساتھ ہیں۔بلکہ اور باتوں کو تو جانے دیجئے۔آپ کا اپنا وکیل جو آپ کا مرید ہے وہ بھی نامساعد حالات کو دیکھ کر سخت گھبرایا ہوا ہے۔مگر آپ ہیں کہ نہایت اطمینان کے ساتھ اپنے کام میں مصروف ہیں اور اپنے خالق و مالک پر اتنا کامل یقین ہے کہ چہرہ پر گھبراہٹ کا نام ونشان نہیں اور ایسے حالات میں ۲۹ جون ۱۹۰۳ء کو انجام مقدمات کی نسبت پیشگوئی“ کے عنوان سے ایک اشتہار شائع فرماتے ہیں کہ: رات کے وقت جو ۲۸ / جون ۱۹۰۳ ء کے دن کے بعد رات تھی۔۔۔۔میرے خیال پر یہ کشش غالب ہوئی کہ یہ مقدمات جو کرم الدین کی طرف سے میرے پر ہیں۔یا بعض میری جماعت کے لوگوں کی طرف سے کرم الدین پر ہیں۔ان کا انجام کیا ہوگا۔سو اس غلبہ کشش کے وقت میری حالت وحی الہی کی طرف منتقل کی گئی اور خدا کا یہ کلام میرے پر نازل ہوا۔إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ تُحْسِنُونَ فِيْهِ آيَاتٌ لِلسَّائِلین اس کے معنے یہ مجھے سمجھائے گئے کہ ان دونوں فریقوں میں سے خدا اس کے ساتھ ہوگا اور اس کو فتح اور نصرت نصیب کرے گا کہ جو پر ہیز گار ہیں۔یعنی جھوٹ نہیں بولتے ظلم نہیں کرتے تہمت نہیں لگاتے اور دغا اور فریب اور خیانت سے ناحق خدا کے بندوں کو نہیں ستاتے اور ہر ایک بدی سے بچتے اور راستبازی اور