حیات طیبہ — Page 419
419 کروڑ ہا روپیہ کے وہ مالک تھے۔پس میں قسم کھا سکتا ہوں۔کہ یہ وہی خنزیر تھا جس کے قتل کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ مسیح موعود کے ہاتھ پر مارا جائے گا۔لے اگر میں اس کو مباہلہ کے لئے نہ بلاتا اور اگر میں اس پر بددعا نہ کرتا اور اس کی ہلاکت کی پیشگوئی شائع نہ کرتا تو اس کا مرنا اسلام کی حقیت کے لئے کوئی دلیل نہ ٹھہرتا لیکن چونکہ میں نے صد با اخباروں میں پہلے سے شائع کر دیا تھا کہ وہ میری زندگی میں ہلاک ہو گا۔میں مسیح موعود ہوں۔اور ڈوئی کذاب ہے اور بار بار لکھا کہ اس پر یہ دلیل ہے کہ وہ میری زندگی میں ذلت اور حسرت کے ساتھ ہلاک ہو جائے گا۔چنانچہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو گیا۔اس سے زیادہ کھلا کھلا معجزہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو سچا کرتا ہے اور کیا ہوگا۔اب وہی اس سے انکار کرے گا جو سچائی کا دشمن ہوگا۔ڈاکٹر ڈوئی کی موت پر امریکی اخبارات کا تبصرہ ڈاکٹر الیگزنڈر ڈوئی کے مرنے پر امریکہ کے بہت سے اخبارات نے اس امر کو تسلیم کیا کہ حضرت اقدس کی پیشگوئی پوری ہو گئی۔چنانچہ (1) ”ڈونول گزٹ“ نے اس واقعہ کا ذکر کر کے لکھا۔اگر احمد اور ان کے پیرو اس پیشگوئی کے جو چند ماہ ہوئے پوری ہوگئی ہے۔نہایت صحت کے ساتھ پورا ہونے پر فخر کریں تو ان پر کوئی الزام نہیں۔“سے (۲) اخبار ” ٹرتھ سیکر“ نے لکھا: ظاہری واقعات چیلنج کرنے والے کے زیادہ دیر تک زندہ رہنے کے خلاف تھے۔مگر وہ جیت گیا۔“ مطلب یہ کہ عمر کے لحاظ سے حضرت اقدس ڈاکٹر ڈوئی سے بڑے تھے۔(۳) بوسٹن امریکہ کے اخبار ”ہیرلڈ نے لکھا۔ڈوئی کی موت کے بعد ہندوستانی نبی کی شہرت بہت بلند ہوگئی ہے۔کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ ے الحمد للہ کہ آج نہ صرف میری پیشگوئی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کمال صفائی سے پوری ہو گئی۔تتمہ حقیقۃ الوحی صفحه ۷۵ تا ۸۰ سے پرچہ ۷ ارجون ۹اء