حیات طیبہ

by Other Authors

Page 274 of 492

حیات طیبہ — Page 274

274 چشتیائی کی نسبت ذکر تھا۔میاں شہاب الدین کو خاکسار نے ہی اس امر کی اطلاع دی تھی کہ پیر صاحب کی کتاب میں اکثر حصہ مولوی محمد حسن صاحب مرحوم کے اُن نوٹوں کا ہے جو مرحوم نے کتاب اعجاز اسبح اور شمس بازغہ کے حواشی پر اپنے خیالات لکھے تھے۔وہ دونوں کتابیں پیر صاحب نے مجھ سے منگوائی تھیں اور اب واپس آگئی ہیں۔مقابلہ کرنے سے وہ نوٹ باصلہ درج کتاب پائے گئے۔یہ ایک نہایت سارقانہ کارروائی ہے کہ ایک فوت شدہ شخص کے خیالات لکھ کر اپنی طرف منسوب کر لئے۔اور اس کا نام تک نہ لیا۔اور طرفہ یہ کہ بعض وہ عیوب جو آپ کی کلام کی نسبت وہ پکڑتے ہیں پیر صاحب کی کتاب میں خود اُس کی نظیریں موجود ہیں۔وہ دونوں کتابیں چونکہ مولوی محمد حسن صاحب کے باپ کی تحویل میں ہیں۔اس واسطے جناب کی خدمت میں وہ کتابیں بھیجنا مشکل ہے کیونکہ ان کا خیال آپ کے خلاف میں ہے اور وہ کبھی بھی اس امر کی اجازت نہیں دے سکتے۔ہاں یہ ہو سکے گا کہ ان نوٹوں کو بجنس نقل کر کے آپ کے پاس روانہ کیا جاوے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خاص آدمی جناب کی جماعت سے یہاں آکر خود دیکھ جاوے لیکن جلدی آنے پر دیکھا جا سکے گا۔پیر صاحب کا ایک کارڈ لے جو مجھے پرسوں ہی پہنچا ہے۔باصلہا جناب کے ملاحظہ کے لئے روانہ کیا جاتا ہے۔جس میں انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مولوی محمد حسن کے نوٹ انہوں نے چرا کر سیف چشتیائی کی رونق بڑھائی ہے، لیکن ان سب باتوں کو میری طرف سے ظاہر فرمایا جانا خلاف مصلحت ہے۔ہاں اگر میاں شہاب الدین کا نام ظاہر بھی کر دیا جائے۔تو کچھ مضائقہ نہ ہوگا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ پیر صاحب کی جماعت مجھ پر سخت ناراض ہو آپ دُعا فرما دیں کہ آپ کی نسبت میرا اعتقاد بالکل صاف ہو جاوے اور مجھے سمجھ آجاوے کہ واقعی آپ ملہم اور مامورمن اللہ ہیں۔حضرت حکیم فضل دین صاحب بھیروی کے بھی مولوی کرم دین صاحب سکنہ بھیں کے ساتھ تعلقات تھے۔انہوں نے بھی ایک خط مولوی کرم الدین صاحب کو لکھا جس میں کتابوں کے حاصل کرنے کے از حد تاکید کی گئی تھی۔اب اتفاق ایسا ہوا کہ مولوی محمد حسن متوفی کا لڑکا جو کسی جگہ پر ملازم تھا ایک ماہ کی رخصت لے کر گھر آیا۔مولوی کرم الدین نے اُسے چھ روپے دے کر حضرت اقدس کی کتاب اعجاز مسیح “ حاصل کر لی۔جس کے حاشیہ پر مولوی محمد حسن نے اپنے ہاتھ سے نوٹ لکھے تھے۔اس ساری سرگذشت کا ذکر کرتے ہوئے مولوی کرم الدین صاحب لکھتے ہیں : ✓۔۔لے اس کارڈ کی نقل حضرت اقدس نے نزول مسیح کے صفحہ منہ پر عاشہ میں درج فرمائی ہے خط مولوی کرم دین صاحب بنام حضرت اقدس حاشیہ نزول مسیح ۷۶ تا۷۷