حیات طیبہ

by Other Authors

Page 238 of 492

حیات طیبہ — Page 238

238 یہ استفتاء لیکر محترم ڈاکٹر محمد اسمعیل خاں صاحب ان بڑے بڑے علماء میں سے بعض چیدہ علماء کے پاس پہنچے۔جن سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے حضرت اقدس کے خلاف کفر کے فتوے حاصل کئے تھے مگر اتنی احتیاط کی کہ استفتاء کے آخر سے حضرت اقدس کا نام علیحدہ کر دیا۔حضرات علماء کو اپنے مکرم و معظم جناب مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی کے انگریزی رسالہ کا تو کچھ علم نہیں تھا۔انہوں نے اس خیال سے کہ یہ استفتاء مرزا غلام احمد کے متعلق ہے۔خوب جی کھول کر فتوے لکھ دیئے کہ ایسا شخص ضال و دجال اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔مثال کے طور پر چند فتوے ملاحظہ ہوں۔علماء کے فتوے مولوی عبدالحق صاحب ! غزنوی تلمیذ حضرت مولوی عبد اللہ غزنوی کا فتویٰ جو شخص عقیدہ ثابتہ مسلمہ اہل سنت و جماعت سے خلاف کرے تو وہ صریح اور بیشک اس آیت کریمہ کے وعید کا مستحق ہے۔قال عز من قائل - وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيْلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيراً- قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ قَيْدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ بِرِ بْقَةِ الْإِسْلَامِ عَنْ عُنُقِهِ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاؤُ دَ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ اللَّهَ لَا يَجْمِعُ أُمَّتِي عَلَى ضَلَالَةِ وَيَدُ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ وَمَنْ شَدَّ شَدَّ في النَّارِ رواه الترمذی۔اور جمہور اہل سنت اس پر متفق ہیں کہ مهدی علیہ السلام اخیر زمانہ میں تشریف لاویں گے اور بنی فاطمہ میں سے ہوگا اور اس کے ہاتھ سے دین غالب ہوگا۔وَمَنْ خَالَفَ عَنْ ذَلِكَ فَقَدْ ضَلَّ وَأَضَلَّ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ سَبِيلٍ مولوی عبد الجبار بن عبد اللہ غزنوی کا فتویٰ (۲) در باب مہدی معہود و نزول عیسیٰ بن مریم رسول اللہ وخروج دجال اکبر احادیث متواترہ وارداند و بریں است اجماع اہل سنت و جماعت۔منکر احادیث متواترہ کا فرو مخالف اہل سنت جماعت مبتدع وضال و مضل است فقط ے مولوی عبد الحق صاحب غزنوی حضرت مولوی عبداللہ صاحب کے بیٹے نہیں شاگرد تھے۔(مؤلف)