حیات طیبہ

by Other Authors

Page 464 of 492

حیات طیبہ — Page 464

464 سادہ روٹی کے بجائے ایک پر اٹھا ہوا کرتا تھا۔اگر چہ آپ اس میں سے تھوڑا سا ہی کھاتے تھے۔کھانے میں مجاہدہ اس جگہ یہ ذکر کرنا بھی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اوائل عمر میں گوشہ تنہائی میں بہت بہت مجاہدات کئے ہیں اور ایک موقعہ پر متواتر چھ لے ماہ کے روزے منشائے الہی سے رکھے اور گھر سے جو کھانا آتا وہ چھپا کرکسی مسکین کو دیدیا کرتے تھے تا کہ گھر والوں کو معلوم نہ ہو۔مگر اپنی جماعت کے لئے عام طور پر آپ نے ایسے مجاہدے پسند نہیں فرمائے بلکہ اس کی جگہ تبلیغ اور قلمی خدمات کو مخالفان اسلام کے برخلاف اس زمانہ کا جہاد قرار دیا۔پس ایسے شخص کی نسبت یہ خیال کرنا کہ وہ دنیاوی لذتوں کا خواہشمند ہے سراسر ظلم نہیں تو کیا ہے؟ لنگر خانہ میں آپ کے زمانہ میں زیادہ تر دال اور خاص مہمانوں کے لئے گوشت پکا کرتا تھا مگر جلسوں یا عیدین کے موقعہ پر یا جب کبھی آپ کے بچوں کا عقیقہ یا کوئی اور خوشی کا موقعہ ہو تو عام طور پر اُس دن پلاؤ یا زردہ کا حکم دیدیا کرتے تھے کہ غرباء کو بھی اس میں شریک ہونے کا موقعہ ملے۔الہام کھانا کھلانے کی نسبت آپ کو ایک الہامی حکم ہے۔يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَالْمُعْتَر یعنی اے نبی ! بھوکے اور سوال کرنے والے کو کھلاؤ۔ادویات آپ خاندانی طبیب تھے۔آپ کے والد ماجد اس علاقہ میں نامی گرامی طبیب گذر چکے ہیں اور آپ نے بھی طب سبقاً سبقاً پڑھی ہے مگر باقاعدہ مطلب نہیں کیا۔کچھ تو خود بیمار رہنے کی وجہ سے اور کچھ چونکہ لوگ علاج پوچھنے آجاتے تھے۔آپ اکثر مفید اور مشہور ادویہ اپنے گھر میں موجود رکھتے تھے نہ صرف یونانی بلکہ انگریزی بھی۔اور آخر میں تو آپ کی ادویات کی الماری میں زیادہ تر انگریزی ادویہ ہی رہتی تھیں۔مفصل ذکر طبابت کے نیچے آئے گا۔یہاں اتنا ذکر کر دینا ضروری ہے کہ آپ کئی قسم کی مقوی دماغ ادویات کا استعمال فرمایا کرتے تھے۔مثلاً کوکا، کولا، مچھلی کا تیل کا مرکب، ایسٹن سرپ، کونین، فولا دوغیرہ اور خواہ کیسی ہی تلخ یا بدمزہ دوا ہو۔آپ اس کو بے تکلف پی لیا کرتے۔ے حضرت اقدس کی تحریر سے نو ماہ کے روزے رکھنا ثابت ہے۔مؤلف