حیات طیبہ

by Other Authors

Page 430 of 492

حیات طیبہ — Page 430

430 میاں فضل حسین صاحب بیرسٹر کی ملاقات ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء میاں فضل حسین صاحب بیرسٹر جو بعد میں سر فضل حسین صاحب کہلائے اور کئی سال تک گورنمنٹ آف انڈیا میں وزارت کے جلیل القدر عہدہ پر متمکن رہے آپ ایک شریف النفس انسان تھے اور یوں تو تمام بنی نوع کے ہمدرد تھے لیکن مسلمان قوم کی مظلومیت ان سے دیکھی نہیں جاتی تھی۔چنانچہ انہوں نے مسلمانوں کی دنیوی حالت کو سنوارنے کی از حد کوشش کی۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔آپ ۱۵ مئی ۱۹۰۸ ء کو حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بعض سوالات کئے۔جن کے حضرت اقدس نے نہایت ہی تسلی بخش جوابات دیئے۔اے مثلاً ایک سوال ان کا یہ تھا کہ اگر تمام غیر احمدیوں کو کافر کہا جائے تو پھر تو اسلام میں کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔حضور نے اس کے جواب میں فرمایا: ہم کسی کلمہ گو کو اسلام سے خارج نہیں کہتے۔جب تک کہ وہ ہمیں کافر کہہ کر خود کافر نہ بن جائے۔آپ کو شائد معلوم نہ ہو۔جب میں نے مامور ہونے کا دعویٰ کیا۔تو اس کے بعد بٹالہ کے محمد حسین مولوی ابوسعید صاحب نے بڑی محنت سے ایک فتویٰ تیار کیا۔جس میں لکھا تھا کہ یہ شخص کافر ہے۔دجال ہے، ضال ہے۔اس کا جنازہ نہ پڑھا جائے۔جو ان سے السلام علیکم کرے یا مصافحہ کرے یا انہیں مسلمان کہے وہ بھی کا فر۔اب سنو۔یہ ایک متفق علیہ مسئلہ ہے کہ جو مومن کو کافر کہے وہ کافر ہوتا ہے۔پس اس مسئلہ سے ہم کس طرح انکار کر سکتے ہیں۔آپ لوگ خود ہی کہہ دیں کہ ان حالات کے ماتحت ہمارے لئے کیا راہ ہے۔ہم نے اُن پر پہلے کوئی فتویٰ نہیں دیا۔اب جو انہیں کافر کہا جاتا ہے تو یہ انہی کے کافر بنانے کا نتیجہ ہے۔ایک شخص نے ہم سے مباہلہ کی درخواست کی۔ہم نے کہا کہ دو مسلمانوں میں مباہلہ جائز نہیں۔اس نے جواب میں لکھا کہ ہم تو تجھے پکا کا فر سمجھتے ہیں۔اُس شخص (میاں فضل حسین صاحب بیرسٹرایٹ لا ) نے عرض کیا کہ وہ آپ کو کافر کہتے ہیں۔تو کہیں ، لیکن اگر آپ نہ کہیں تو کیا حرج ہے؟ فرمایا کہ جو ہمیں کا فرنہیں کہتا ہم اسے ہر گز کا فرنہیں کہتے لیکن جو ہمیں کافر کہتا ہے اسے کافر نہ سمجھیں تو اس میں حدیث اور متفق علیہ مسئلہ کی مخالفت لازم آتی ہے اور یہ ہم سے نہیں ہوسکتا۔اُس شخص نے کہا کہ جو کا فرنہیں کہتے۔ان کے ساتھ نماز پڑھنے میں کیا حرج ہے؟ فرمایا لا يُلدغ المُؤمِنُ فِي حُجْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ۔ہم خوب آزما چکے ہیں کہ ایسے لوگ دراصل منافق لے دیکھئے اخبار بدر ۲۴ مئی ۱۹۰۸ء