حیات طیبہ

by Other Authors

Page 241 of 492

حیات طیبہ — Page 241

241 مولوی محمد حسین کی علمی پردہ دری ہم او پر لکھ آئے ہیں کہ حضرت اقدس نے جو اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو شائع فرما یا تھا اس میں حضور کا ایک الہام یہ بھی تھا کہ اتعجب لآمری“ اسپر مولوی محمد حسین صاحب نے یہ اعتراض کیا کہ یہ عبارت غلط ہے۔عجب کاصلہ ”مین آتا ہے نہ کہ ”لام ، یعنی ان کے خیال میں صحیح عبارت یوں ہونی چاہئے تھی کہ آتعْجَبُ مِنْ آمری“ اس اعتراض کا جو جواب حضرت اقدس نے حاشیہ متعلقہ صفحہ اوّل اشتہار ۳۰/نومبر ۱۸۹۸ء اور اشتہار مورخہ ۱۷ ردسمبر ۱۸۹۸ء میں دیا۔اس سے مولوی صاحب کی رہی سہی عزت بھی خاک میں مل گئی۔حضور نے اپنی تائید میں دیوان حماسہ میں سے پانچ شعر ایسے پیش کئے جن میں عجب کا صلہ لام مستعمل تھا میں نہیں تھا۔چنانچہ ایک شعران میں سے یہ تھا۔عَجِبْتُ لِمَسْرَاهَا وَأَثْى تَخَلَّصَتْ إِلَيَّ وَبَابُ السَّجْنِ دُونِي مُعْلَقٍ یعنی ” وہ معشوقہ جو عالم تصور میں میرے پاس چلی آئی۔مجھے تعجب ہوا کہ وہ کیسے چلی آئی۔کیونکہ میں تو ایک ایسے قید خانہ میں محبوس ہوں۔جس کے دروازے بھی بند ہیں۔“ اب دیکھ لو۔یہاں عجب کا صلہ ”لام “ ہے من نہیں۔مقدمه حفظ امن و ضمانت او پر ہم لکھ چکے ہیں کہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار میں حضرت اقدس نے مولوی محمد حسین صاحب کے ذلیل ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔مولوی محمدحسین صاحب نے پیشگوئی کے الہامی الفاظ ”تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ“ سے یہ ناجائز فائدہ اٹھایا کہ محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر پولیس بٹالہ سے اپنے دوستانہ تعلقات کی بناء پر افسرانِ بالا کی خدمت میں یہ رپورٹ درج کروائی کہ مرزا غلام احمد نے مسٹر ڈگلس ڈپٹی کمشنر گورداسپور کی اس ہدایت کے خلاف جواس نے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے مقدمہ میں دی تھی کہ وہ آئندہ کسی کی ہلاکت یا موت کی پیشگوئی شائع نہ کیا کریں۔مولوی محمد حسین صاحب کی ہلاکت کی پیشگوئی کر کے صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔لہذا گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ مرزا صاحب سے دفعہ ۱۰۷ کے ماتحت حفظ امن کی ضمانت لے۔یہ رپورٹ یکم دسمبر ۹۸ بے کو کی گئی۔اس رپورٹ کے موصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر گورداسپور مسٹر ڈیکسن نے زیر دفعہ ۱۰۷ حضرت اقدس کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ بنا دیا لیکن حالات ایسے تھے کہ جن کی وجہ سے ساتھ ہی مولوی محمد حسین صاحب پر بھی اسی دفعہ کے ماتحت مقدمہ قائم کر دیا۔