حیات طیبہ

by Other Authors

Page 59 of 492

حیات طیبہ — Page 59

59 صلی اللہ علیہ وسلم کے ثبوت نبوت پر قائم ہوں۔خدا کا شکر ہے کہ یہ آرزو بھی برآئی۔1 کئی ماہ کے بعد پھر لکھا کہ :- اس کتاب کی زیادہ تعریف کرنی حد امکان سے باہر ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جس تحقیق و تدقیق سے اس کتاب میں مخالفین اسلام پر حجبت اسلام قائم کی گئی ہے وہ کسی تعریف و توصیف کی محتاج نہیں۔ہے حاجت مشاطه نیست روئے دلآرام را مگر اتنا تو کہنے سے ہم بھی نہیں رک سکتے کہ بلاشبہ کتاب لا جواب ہے اور جس زور وشور سے دلائل حقہ بیان کئے گئے ہیں اور مصنف مدظلہ نے اپنے مکشوفات والہامات کو بھی مخالفین اسلام پر ظاہر کر دیا ہے اس میں اگر کسی کو شک ہو تو مکاشفات الہی اور انوار نامتناہی جو عطیہ الہی ہیں ان سب کو فیض صحبت مصنف سے مستفیض ہو کر پاوے اور عین الیقین حاصل کر لے۔اثبات اسلام و حقیت نبوت و قرآن میں یہ لاجواب کتاب اپنا نظیر نہیں رکھتی۔یہ وہ عالی مضامین اور قاطع دلائل ہیں جن کے جواب کے لئے مخالفین کو دس ہزار کی تحریص دلائی گئی ہے اور اشتہار دیئے ہوئے عرصہ ہو چکا۔مگر کسی کو قلم اُٹھانے کی اب تک طاقت نہیں ہوئی۔“‘ سے براہین احمدیہ کے مختلف حصوں کی اشاعت کا زمانہ براہین احمدیہ کے پہلے دو حصوں کی اشاعت ۱۸۸۰ء میں تیسرے حصہ کی ۱۸۸۲ء میں اور چوتھے کی ۱۸۸۴ء میں ہوئی۔اشاعت براہین احمدیہ کے لئے آپ کی جدوجہد ملک کے مشہور اخبارات کے ذریعہ براہین احمدیہ کا تعارف تو ملک کے طول وعرض میں ہو ہی چکا تھا، لیکن اکثر مسلمان امراء ایسے بےحسن تھے کہ کتاب کی خریداری کے لئے حضرت اقدس کو انہیں مسلسل خطوط لکھنے پڑے اس زمانہ میں آپ کی مصروفیت کا یہ عالم تھا کہ آپ خود اپنے ہاتھ سے پیکٹ تیار فرماتے اور خود ہی پتے لکھتے تھے۔نواب صدیق حسن خانصاحب کا عجیب طرز عمل نواب صدیق حسن خانصاحب مرحوم فرقہ اہلحدیث کے ایک مشہور عالم تھے اور والیہ بھو پال نواب شاہ له منشور محمدی بنگلور ۲۵ / رجب المرجب ۳۰۰لاھ سے منشور محمدی ۵ جمادی الآخران سیاه