حیات طیبہ

by Other Authors

Page 58 of 492

حیات طیبہ — Page 58

58 ہر طرح سے دعوئی اسلام کو مخالفین پر ثابت فرمانے کے لئے موجود ہیں۔۔۔سن شریف حضرت کا چالیس یا پینتالیس کا ہوگا۔اصلی وطن اجداد کا قدیم ملک فارس معلوم ہوتا ہے۔نہایت خلیق، صاحب مروت و حیا، جوان رعنا چہرہ سے محبت الہی ٹپکتی ہے۔اسے ناظرین۔میں سچی نیت اور کمال جوش صداقت سے التماس کرتا ہوں کہ بیشک و شبہ جناب میرزا صاحب موصوف مجد دوقت اور طالبانِ سلوک کے لئے آفتاب اور گمراہوں کے لئے خضر اور منکرین اسلام کے واسطے سیف قاطع اور حاسدوں کے واسطے تجبت بالغہ ہیں۔یقین جانو کہ پھر ایسا وقت ہاتھ نہ آئے گا آگاہ ہو کہ امتحان کا وقت آگیا ہے اور حجت الہی قائم ہو چکی ہے اور آفتاب عالمتاب کی طرح بدلائل قطعیہ ایسا بادی کامل بھیج دیا گیا ہے کہ سچوں کو نور بخشے اور ظلمات وضلالت سے نکالے اور جھوٹوں پر حجت قائم کرے۔حضرت صوفی احمد جان صاحب جن کار یو یو او پر درج کیا گیا ہے۔ایک کامل صوفی تھے۔ہزاروں عقیدت مند بیعت کر کے آپ کے حلقہ ارادت میں داخل ہو چکے تھے۔مگر جب ” براہین احمدیہ آپ کی نظر سے گذری تو ناظرین کتاب کی ترجمانی کرتے ہوئے حضرت کو تو مخاطب کر کے آپ نے یہ فرمایا کہ ہم مریضوں کی ہے تمہیں پہ نظر تم مسیحا بنو خدا کے لئے اور اپنا طریق یہ مقرر کیا کہ جب کوئی شخص آپ کے پاس مرید ہونے کو آتا تو آپ فرماتے : سورج نکل آیا ہے اب تاروں کی ضرورت نہیں۔جاؤ۔حضرت صاحب کی بیعت کرو‘سے مشہور ہے کہ آپ نے حضرت اقدس کی خدمت میں بیعت لینے کی درخواست بھی کی۔مگر حضور نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب تک حکم نہ ہو ئیں بیعت لینے کے لئے تیار نہیں۔مولوی محمد شریف صاحب بنگلوری کا ریویو مولا نا محمد شریف صاحب مشہور مسلم اخبار ” منشور محمدی بنگلور کے مدیر تھے آپ نے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا “ کے عنوان سے لکھا کہ : مدت سے ہماری آرزو تھی کہ علمائے اسلام میں سے کوئی حضرت جن کو خدا نے دین کی تائید اور حمایت کی توفیق دی ہے کوئی کتاب ایسی تصنیف یا تالیف کریں جو زمانہ موجودہ کی حالت کے موافق ہو اور جس میں دلائل عقلیہ اور براہین نقلیہ قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے پر اور آنحضرت منقول از تاثرات قادیان صفحه ۶۴-۲۸ مرتبه ملک فضل حسین صاحب کے انعامات خداوند کریم مولفه پیرافتخار احمد صاحب