حیات طیبہ

by Other Authors

Page 9 of 492

حیات طیبہ — Page 9

9 صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب۔نوٹ ۲: مرزا فیض محمد صاحب کے بعد کے حالات چونکہ کسی قدر تفصیل سے ملتے ہیں اس لئے اُن کے بعد کا شجر مکمل درج کیا گیا ہے۔حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی شادی حضرت احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کے والد ماجد حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی شادی ائمہ ضلع ہوشیار پور کے ایک معزز مغل خاندان میں ہوئی تھی۔حضرت اقدس کی والدہ محترمہ کا نام چراغ بی بی تھا۔آپ کی والدہ ماجدہ میں سیر چشمی ،مہمان نوازی اور غربا پروری کی صفات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھیں۔آپ غرباء اور مساکین کو خاص اہتمام سے کھانا کھلایا کرتی تھیں اور محتاجوں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا کرتی تھیں۔یہ بات آپ کے معمولات میں سے تھی کہ جب کوئی غریب فوت ہو جاتا تو آپ فورا اس کے لئے کفن تیار کروا کر اس کے گھر بھجوادیتیں۔حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی اولاد حضرت چراغ بی بی صاحبہ کے بطن سے حضرت مرز اغلام مرتضی صاحب کے ہاں پانچ بچے پیدا ہوئے : ا۔مراد بی بی۔ان کی شادی مرزا محمد بیگ ہوشیار پوری سے ہوئی تھی۔یہ خاتون صاحب رویاء وکشف تھیں۔۲- مرزا غلام قادر صاحب۔یہ حضرت اقدس کے بڑے بھائی تھے۔انگریزی حکومت میں کئی معزز عہدوں پر مامور رہے۔اپنے ضلع یعنی گورداسپور میں دفتر ضلع کے سپرنٹنڈنٹ بھی رہے ہیں۔ان کا تذکرہ آئندہ صفحات میں موقعہ یہ موقعہ ہوتا رہے گا۔۔ایک لڑکا پیدا ہوا تھا جو جلد فوت ہو گیا۔۴۔جنت بی بی۔وہ لڑکی جو حضرت اقدس کے ساتھ تو ام پیدا ہوئی اور جلد ہی فوت ہو گئی۔۵۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام۔جن کے وجود سے اب دنیا کی تقدیریں وابستہ ہیں۔آپ کی پیدائش آپ کی پیدائش سکھوں کے زمانہ میں ہوئی جبکہ پیدائش وغیرہ کا کوئی صحیح ریکار ڈ نہیں رکھا جاتا تھا اور آپ کا خاندان تو تھا بھی پریشانی کی حالت میں۔اس لئے کوئی مستند دستاویز ایسی نہیں ملتی جس کی بناء پر تاریخ ولادت کی حتمی تعیین کی جاسکے۔البتہ کچھ عرصہ گذرا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے نے آپ کی بعض تحریرات اور روایات کی بناء پر یہ اندازہ لگایا تھا کہ آپ ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء مطابق ۱۴ شوال ۱۳۵۰ھ بروز جمعہ بوقت نماز فجر