حیات قدسی

by Other Authors

Page 563 of 688

حیات قدسی — Page 563

۵۶۳ بعض اعتراضات و شبہات بغرض جواب بھجوائے گئے اسی دوران میں مرکز کی ہدایت کے ماتحت خاکسار کو چک نمبر ۵۶۵ ضلع شیخوپورہ میں بعض تربیتی اور اصلاحی امور کی سرانجام دہی کے لئے جانا پڑا۔اور پھر یہ ہدایت موصول ہوئی کہ وہاں سے فارغ ہو کر میں سہارنپور میں جاؤں جہاں پر نواب عادل خاں صاحب نے تبلیغی اغراض کے ماتحت میرے بھجوانے کے لئے درخواست دی تھی۔خاکسار دوران سفر میں حکیم محمد یوسف صاحب کے اعتراضات کے جوابات لکھتارہا اور جماعتوں کے اصلاحی اور تربیتی امور کو بھی سرانجام دیتا رہا۔سہارنپور میں میں نے رویا میں دیکھا کہ میں دار المسیح میں ہوں جہاں بہت خوبصورت اور قیمتی قالین بچھے ہوئے ہیں اور ان پر ایک نورانی صورت کی نوجوان عورت جس کی عمر ۱۷-۱۸ سال کی معلوم ہوتی ہے بیٹھی ہے اور اپنے بالوں کو کنگھی کر رہی ہے جب اسی مکان کے مقابل پر برآمدہ میں ہوں میری نظر پڑی تو سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام برآمدہ میں ٹہلتے ہوئے نظر آئے حضور اقدس علیہ السلام کے قریب ہی ایک فرشتہ کھڑا ہے جو مجھے مخاطب کر کے کہتا ہے کہ کیا تو جانتا ہے کہ یہ نورانی عورت کون ہے؟ یہ اُم المومنین ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام انہیں ساتھ لے جانے کے لئے انتظار میں ٹہل رہے ہیں۔جب وہ لنگھی سے اپنے بالوں کی الجھنوں صاف کر لیں گی تو اس کے بعد حضرت اقدس ان کو اپنے ساتھ لے جائیں گے۔انتظار صرف الجھنوں کے صاف ہونے تک ہے۔اس رؤیا سے مجھے معلوم ہوا کہ سیدۃ النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا زمانہ حیات بھی بہت سی برکات کا باعث ہے اور اللہ تعالیٰ کی نصرت آپ کی حیات طیبہ سے خاص طور پر وابستہ ہے۔واللہ اعلم بالصواب وعنده ام الكتب - ایک تبشیری الہام ایک دفعہ خاکسار مرکزی ہدایت کے ماتحت موضع دھرگ میانہ ضلع سیالکوٹ بھیجا گیا دھرگ کے ذیلدار مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب ایک مخلص اور با اثر احمدی ہیں ان کی صاحبزادی کی شادی عزیزم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ جو مکرم چوہدری شیر محمد صاحب ساکن چک نمبر ۳۳ سرگودها کے فرزند اور جناب چوہدری علی بخش صاحب کے پوتے ہیں سے قرار پائی تھی۔دونوں خاندانوں