حیات قدسی

by Other Authors

Page 562 of 688

حیات قدسی — Page 562

۵۶۲ عجب کہ طالب ناز از طلب به نور رسید که دانداز سر تحقیق سر حق به عباد گدائے گوئے شہانم بہ آں امید بزرگ بود که دولت علیا مرا دید آن داد ندانم این که خدا آید از خودی رفتن که این خودی زخدا آمدن شود بر باد جناب چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں بالقالبہ کا واقعہ اتقاء سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ کے عہد سعادت میں جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بیرسٹری کی تعلیم کے لئے لنڈن گئے۔سفر پر روانگی سے پہلے آپ حضور رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دعا کے لئے عرض کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ لندن جا رہے ہیں۔لندن شہر دنیا کی زیب وزینت کے اعتبار سے مصر سے بھی بڑھ کر ہے۔آپ ہر صبح سورہ یوسف کی تلاوت کرتے رہنا۔اور ہر شہر میں شرفاء کا طبقہ ہوتا ہے اپنے ہم جلیس شریف لوگوں کو بنانا۔حضور کی ان نصائح پر عمل کرتے ہوئے جناب چوہدری صاحب نے لندن میں تعلیم کا زمانہ گزارا اور قریباً ہر روز سورہ یوسف کی تلاوت کرتے رہے۔ان دنوں خواجہ کمال الدین صاحب دو کنگ مسجد میں تھے۔انہوں نے حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب رضی اللہ عنہ والد ماجد جناب چوہدری صاحب کی خدمت میں لندن سے خط لکھا کہ لندن شہر اس وقت زیب وزینت اور دلکشی میں مصر سے بڑھا ہوا ہے لیکن چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اس میں حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح تقویٰ اور طہارت کا نمونہ پیش کر رہے ہیں۔جب جناب چوہدری صاحب ہندوستان کے مرکزی حکومت کے رکن کی حیثیت میں دہلی میں مقیم تھے تو میں نے ایک دن خواب میں دیکھا کہ حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب آپ کے کوٹھی کے برآمدہ میں کھڑے ہو کر قرآن کریم سے سورہ یوسف تلاوت فرما رہے ہیں اور بلند آواز سے کہتے ہیں کہ میرا یوسف۔میرا یوسف۔اور اشارہ اپنے صاحبزادہ یعنی چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی طرف کرتے ہیں۔اس رویا سے میں نے جناب چوہدری صاحب کو اطلاع دے دی تھی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ ایک عجیب رویا غالبا ۱۹۴۳ء کا واقعہ ہے کہ سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی طرف سے خاکسار کو حکیم محمد یوسف صاحب صدر انجمن اسلامیہ علاقہ ورنگل ریاست حیدر آباد کے