حیات قدسی

by Other Authors

Page 561 of 688

حیات قدسی — Page 561

۵۶۱ مشیت ہوگی یہ انسان جو زمین و آسمان میں پائے جاتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ ایک جگہ جمع کر دے گا بیشک موجودہ حالات میں یہ تصور بوجہ فقدان اسباب کے عجیب معلوم ہوتا ہے لیکن ایک وقت آنے والا ہے جب کہ سائنس کی ایجادات اس حد تک ترقی کر جائیں گی کہ یہ پیشگوئی پوری ہو جائے گی۔انشاء اللہ تعالی۔پس جس قرآن نے قبل از وقت یہ اطلاع دی ہے کہ ایک وقت آنے والا ہے جب مسکان ارض وسماء آپس میں مل جائیں گے۔اس میں ان کے میل و ملاقات کے بعد کے حالات کو مد نظر رکھ کر مناسب اور مکمل تعلیم بھی پیش کی گئی ہے۔ہاں ایسے حالات پیدا ہونے پر وید کی تعلیمات رائج کرنے میں ضرور دقت ہوگی۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی مجلس میں 66 ایک عرصہ کی بات ہے کہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس میں بعد نماز عصر خاکسار کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ”مولوی صاحب ! حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں تو آپ بڑی گرمجوشی سے نظمیں اور قصیدے حضور کی مجلس میں سنایا کرتے تھے۔ہمارے وقت میں تو آپ کا جوش ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔اس پر خاکسار نے ایک فارسی قصیدہ تیار کر کے حضور کی خدمت میں دوسرے دن بعد نماز عصر جب حضور قرآن کریم کے درس سے فارغ ہوئے پیش کر دیا۔یہ قصیدہ ساٹھ ستر اشعار کا تھا جو بعد میں اخبار الفضل میں بھی شائع ہو گیا۔اس کے چندا بتدائی اشعار یہ تھے۔ہماں تجلی نور قدم به یاد افتاد چو روئے مظہر حسنِ ازل در آمد باد من آن شدم که به بینم جہاں برنگِ دگر نگاه شوق نموده به جلوه دور سعاد مرا که پیر طریقت بشرط صدق و وفا نموده وعده کشف رموز و سر مراد به جد و جهد نتانم که کامگار شوم به ہمت مرداں که می کنند امداد دعائے شیخ کہ ما آزموده ایم بسے بود که بازوئے ہمت شود بداں اسعاد ندا زوادی ایمن که می شنفت کلیم نه بود صید نه موسیٰ برائے او صیاد