حیات قدسی

by Other Authors

Page 555 of 688

حیات قدسی — Page 555

اور نہ دن کا دور ہمیشہ کے لئے قائم رہے گا۔انقلاب کے دروازہ کو کس نے بند کیا ہے کہ وہ آئندہ بند رہ سکے گا۔بہت ممکن ہے کہ نئے انقلاب سے مغلوب حکومتیں غالب ہوسکیں اس وقت یہی قانون جو آج غالب حکومتیں پسند کر رہی ہیں ان سے بھی زیادہ تشدد کے لئے وہ شدید ترین اور تباہ کن قدم اٹھانے والی ہوں۔اس وقت کوملحوظ رکھ کر فطرت سے سوال کیا جائے تو فطرت کبھی بھی اپنے لئے بلحاظ انفرادی وقومی حالات کے ایسی شدید سیاسی گرفت اور برباد کن سختی کا قانون پسند نہ کرے گا بلکہ نفرت اور کراہت سے اس کی مدافعت کے لئے کسی کوشش اور حیلہ کی تلاش کرے گی سوز مانہ ہمیشہ یکساں نہیں رہتا۔پس غالب کو غلبہ کے حاصل ہونے کے وقت مغلوب پر رحم کرنا مغلوب کو اس کے غلبہ کے وقت اپنے اوپر مہربان بنانے کی تحریک ہاں فطری تحریک ہے۔اور رحم اور نرمی کی جگہ تشدد اور سختی کا برتاؤ کرنے سے اپنی تباہی کی تحریک کے لئے زمانہ کو تیار کرنا ہے۔کم از کم مغلوب حکومت صلح کا ہاتھ بڑھائے اور شرائط پر صلح پیش کرنے کی تحریک ہو تو غنیمت سمجھتے ہوئے صلح کر لینی چاہیئے۔قرآن کی اس امر کے متعلق کیا ہی پر حکمت اور امن بخش تعلیم ہے کہ اِن جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا که دشمن اگر صلح کے لئے جھکے تو اس کے لئے فوراً جھک جانا چاہیئے۔(۳) عقلِ سلیم اور فطرت سلیمہ بھی اگر الہامی تعلیم اور مذہبی روشنی میں دنیا کے قیام امن کوملحوظ رکھتے ہوئے غور کرے تو صلح کا ہاتھ جب بھی ایک فریق کی طرف بڑھے دوسرے فریق کو بھی فوراً بڑھانا مناسب ہے ورنہ با وجود تحریک صلح کے پھر بھی جنگ کو جاری رکھنا اس کے معنی کسی علمی تدبیر یا عقلِ سلیم کی پیروی کے نہیں بلکہ درندگی اور وحشت کے وحشیانہ جوش کا محض انتقامی جذ بہ اور مظاہرہ ہے اور بس۔جس طرح درندے جب تک کہ ان کے اندر درندگی کا جوش اور غیظ و غضب کا جذبہ ابھار میں رہتا ہے۔وہ دوسرے کی تباہی اور ہلاکت سے باز نہیں رہ سکتے۔یہی حالت ان درندہ صفت انسانوں کی ہے کہ ان کی جنگ کسی امن اور صلح کی غرض سے نہیں ہوتی۔اور نہ ہی کسی فتنہ اور فساد کی مدافعت کی غرض سے ہوتی ہے بلکہ اس لئے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ابھی جنگ و قتال کے لئے حربی ساز و سامان کثرت اور وفور کے ساتھ موجود ہے اور مغلوب حکومت کا ملک جب تک کلیۂ ہمارے زیر نگین نہیں آتا اور اس مقصد کے حصول میں جو روکیں ہیں جب تک وہ ہم دور نہ کر لیں جنگ بند نہیں ہوسکتی بلکہ جاری رہے گی۔ہاں جنگی سامانوں کے قائم رہنے تک قائم اور جاری رہے گی۔کیا یہ نظریہ