حیات قدسی

by Other Authors

Page 459 of 688

حیات قدسی — Page 459

۴۵۹ کتاب ہذا کا اصل مسودہ حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی نے الہامی تحریک کے ما تحت رقم فرمایا ہے جو بڑی تقطیع کے چھ سات ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں علاوہ ایمان افروز سوانح حیات کے قرآن کریم کی مختلف آیات کی تفسیر اور روحانی حقائق و معارف پر مشتمل بہت سے گراں قد رمضامین ہیں۔جو مقالات اس حصہ میں قارئین حضرات کی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں یا کتاب کے پہلے حصص میں شامل کئے جاچکے ہیں ، یہ مربوط اور مسلسل مضامین میں سے بعض اقتباسات ہیں جو بغیر کسی ترتیب کے شائع کئے گئے ہیں۔ترتیب کا کام انشاء اللہ تعالی آئندہ ایڈیشنوں کی اشاعت کے وقت ہو جائے گا۔سردست ان واقعات و مکاشفات اور ضروری مضامین کو محفوظ کرنامہ نظر ہے۔یہ مقالات اصل مسودہ سے خلاصہ شائع کئے جارہے ہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ ان کی تضمین و تلخیص کرتے ہوئے بعض خامیاں رہ گئی ہوں یا کم از کم اصل مسودہ میں جو عالمانہ شان ہے اس کو قائم نہ رکھا جا سکا ہو۔لیکن پھر بھی کوشش کی گئی ہے کہ اصل مقالات کا صحیح مفہوم قارئین کرام کے سامنے پیش ہو جائے۔معاونین حضرات حصہ پنجم کی اشاعت میں علاوہ دیگر مخلص احباب کے مندرجہ ذیل دوستوں نے خاص طور پر مالی اعانت کر کے اس اہم کام کو آسان فرمایا ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء (۱) جناب چوہدری محمد عبد اللہ خان صاحب۔امیر جماعت احمدیہ کراچی۔(۲) جناب شیخ رحمت اللہ صاحب نائب امیر۔جماعت احمدیہ کراچی۔(۳) جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بارایٹ لاء۔امیر جماعت احمد یہ لاہور۔(۴) جناب چوہدری مقبول احمد صاحب انجینئر۔شیخو پورہ (۵) جناب چوہدری محمد شاہنواز صاحب کراچی بعض دیگر حضرات نے بھی اس کارخیر میں قابل قدر مالی اعانت فرمائی ہے اور وہ قابلِ شکریہ اور عند اللہ ماجور ہیں لیکن افسوس ہے کہ ان کے اسمائے گرامی میرے پاس شدید علالت کے ایام میں