حیات قدسی — Page 458
۴۵۸ حصہ سوم کے متعلق آپ اپنے خط بنام ابی المکرم حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی میں تحریر فرماتے ہیں :۔' آج آپ کا رسالہ حصہ سوئم مرزا عزیز احمد صاحب نے لا کر دیا اور میں نے پڑھنا شروع کر دیا ہے۔مبارک ہو، بہت روح پرور مضامین ہیں۔ایسی کتابوں کی احمدیوں اور غیر احمدیوں میں بکثرت اشاعت ہونی چاہیئے۔مناظرانہ باتوں کی نسبت اس قسم کے روحانی مذاکرات کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر اور علم میں برکت دے۔آمین حصہ چہارم کے مطالعہ کے بعد سیدی حضرت میاں صاحب مد ظلہ العالی نے مندرجہ ذیل رائے خاکسار کے نام ارشاد فرمائی۔یہ رائے دراصل مجموعی طور پر سب حصوں کے متعلق ہے آپ فرماتے ہیں:۔حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کی زیر تصنیف ضخیم کتاب کے بعض اقتباسات حضرت مولوی صاحب کے بعض عزیزوں اور دوستوں نے شائع کئے ہیں جو حصہ اول تا حصہ چہارم کی صورت میں چھپ چکے ہیں۔یہ سلسلہ خدا کے فضل سے بہت مفید اور روحانی اور دینی تربیت کے لحاظ سے بے حد فائدہ مند ہے۔خشک منطقی اور فلسفیانہ دلائل کی نسبت جو تا شیر خدا نے روحانی لوگوں کے اقوال اور واقعات زندگی اور مکاشفات میں رکھی ہے وہ محتاج بیان نہیں۔حضرت مولوی راجیکی صاحب کی یہ تصنیف بھی اسی ذیل میں آتی ہے۔مخلصین جماعت کو چاہیئے کہ اس کتاب کو نہ صرف خود پڑھ کر فائدہ اٹھائیں بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی اس کی زیادہ سے زیادہ تحریک کریں۔روح کو جلا دینے کے لئے ایسا لٹریچر نہایت درجہ مفید ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ حضرت مولوی صاحب کے علاوہ اس مفید سلسلہ کو شائع کرنے والوں کو بھی جزائے خیر دے اور حسنات دارین سے نوازے۔آمین