حیات قدسی — Page 381
۳۸۱ ہر چیز اپنی شاکله کی مناسبت سے اپنا عمل ظاہر کرتی ہے۔اس آیت سے پہلے خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا - ان الفاظ میں قرآن کریم کے ایک حصہ کو شفاء اور رحمت قرار دیا گیا ہے۔شفاء کے معنے زہر یلے اور نقصان دہ مواد کا وجود سے خارج ہونا اور رحمت کے معنے کمزوری کو دور کرنے کے ہیں۔گویا رحمت بطور ٹانک ہے۔اور قرآن کریم کی ہدایت کو قبول کرنے سے دونوں طرح کا یعنی روحانی اور جسمانی طب کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ہاں جو لوگ ظلم کیش ہیں۔یعنی افراط و تفریط کر کے بد پر ہیز بن جاتے ہیں ان کو قرآنی ہدایت جسمانی اور روحانی اعتبار سے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔وہ یقیناً بڑے خسارہ میں پڑتے ہیں۔پس كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ میں علاج بالا مثال کے عظیم الشان طریق کا ذکر کیا گیا ہے جس کو آج ہزار ہا قسم کے تجربات کے بعد مغربی دنیا نے اپنایا ہے۔علاج بالا مثال کے متعلق ایک عجیب واقعہ مکرم میاں فضل الہی صاحب احمدی آف لالہ موسیٰ نے ایک دفعہ مجھ سے ذکر کیا کہ میری اہلیہ بعض نسوانی امراض میں مبتلا ہوگئی۔ایام ماہواری کی بے قاعدگی۔لیکوریا۔قلت دم وغیرہ بیماریوں کا نے ان کو گھیر لیا۔جب بیماریوں نے طول کھینچا تو میں نے بہت سے ماہر ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں کے سے ان کا علاج کرایا لیکن افاقہ نہ ہوا۔بعض لیڈی ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد یہ بتایا کہ میری اہلیہ کے رحم ( بچہ دانی ) میں نقص واقع ہو گیا ہے۔اور اس بات کا خدشہ ہے کہ آئندہ سلسلہ تولید بند ہو جائے گا۔میں نے اس فکر میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں متواتر دعا کے لئے خط لکھے اور جو علاج کیا جا رہا تھا اس سے بھی حضور انور کو اطلاع دی۔ان خطوط کے جواب میں حضور نے از راہ شفقت تحریر فرمایا کہ ہم انشاء اللہ دعا کریں گے۔لیکن آپ بچہ دانی کی اصلاح کے لئے جو ان بکری کی بچہ دانی کی یخنی صبح و شام دو دفعہ ہفتہ عشرہ تک اپنی بیوی کو استعمال کرائیں چنانچہ میں نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت کے مطابق استعمال کرائی۔اس کے بعد جب لیڈی ڈاکٹر کو معائنہ کرایا گیا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ بچہ دانی بالکل درست اور صحیح ہے اور اس میں کوئی نقص باقی نہیں رہا۔