حیات قدسی

by Other Authors

Page 364 of 688

حیات قدسی — Page 364

۳۶۴ مولوی را جیکی صاحب کی پہلی ضیافت میرے ہاں تیار ہوگی۔میں چونکہ بوجہ دنیل زیادہ چل پھر نہ سکتا تھا۔اس لئے حضرت ام المومنین نے کھانا تیار کر کے مہمان خانہ میں بھجوا دیا۔کبوتر کا گوشت اور سات کے قریب چھوٹی چھوٹی چپاتیاں تھیں۔میرے لئے ویسے تو دو چپاتیاں ہی کافی تھیں۔لیکن میں نے اس خیال سے کہ حضرت مدوحہ کے ہاتھ سے تیار شدہ کھانا میرے لئے باعث شفا ہو گا یہ سب کھانا کھا لیا۔چنانچہ ہر لقمہ میرے لئے برکت کا باعث بنتا گیا اور مجھے محسوس ہونے لگا کہ اس سے میری طبیعت پر اچھا اثر پڑ رہا ہے۔ابھی دو تین دن تخت گاہِ رسول میں گزرے تھے کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ چونکہ آپ کے اہل و عیال لاہور میں ہیں۔اس لئے آپ لاہور چلے جائیں۔چنانچہ میں لاہور آ گیا۔ایک عجیب رویا لاہور میں پہلی رات ہی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں درس قرآن کریم دے رہا ہوں۔اور حلقہ درس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام بھی تشریف فرما ہیں۔اس وقت میں اِنَّمَا نُمْلِي لَهُمُ لِيَزْدَادو انما 5 کی تفسیر بیان کر رہا ہوں۔اور یہ کہتا ہوں کہ لَهُمُ میں حرف لام افادہ کا ہے۔اور ليزدادو میں حرف لام غایت اور انجام کا ہے جسے لام العاقبہ بھی کہا جاتا ہے۔اور اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ ہم مہلت تو ان لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے دیتے ہیں لیکن نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بجائے نیک اعمال کے گناہوں میں بڑھتے جاتے ہیں۔میری اس تفسیر کو سن کو حضرت اقدس کے علیہ السلام بہت ہی خوش ہوئے اور مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا مَنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِیم یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ کی طرف لوگوں کو بلائے۔اس کی راہنمائی کامیابی کے سیدھے راستے کی طرف کی جاتی ہے۔اس رویا کی تعبیر مجھے یہ معلوم ہوئی کہ جو شخص اپنی زندگی سے نیکی کا فائدہ نہ اٹھا سکے بلکہ گنا ہوں میں بڑھتا چلا جائے۔اور اس کے لئے بدی سے باز آنا مشکل ہو جائے ، اس کی ہدایت کے لئے یہ نسخہ بہت مفید ہے کہ وہ تبلیغ کا کام شروع کر دے۔کیونکہ تبلیغ ایک ایسا مجاہدہ ہے کہ اس سے بڑے بڑے