حیات قدسی

by Other Authors

Page 278 of 688

حیات قدسی — Page 278

۲۷۸ فوز الکبیر پڑھ رہے ہیں میں آپ کو پڑھاتے وقت کئی مقامات کی جو احمدیت کی تعلیم کے مطابق قابلِ اصلاح معلوم ہوتے ہیں اصلاح کر رہا ہوں۔میرے اس اصلاحی بیان کوسن کر حضرت شاہ صاحب بہت ہی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور مجھے مخاطب کر کے فرماتے ہیں کہ آپ کی جماعت میں جوا وسط درجہ کے افراد ہیں۔ہم لوگ ان میں سے ہیں۔اس وقت مجھے یہ بھی تفہیم ہوئی کہ جناب چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب اپنے ذہن صافی کے لحاظ سے حضرت شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی سے بہت مناسبت رکھتے ہیں۔مجھے کئی دفعہ آپ کی نسبت بشارات ملی ہیں۔جب آپ وائسرائے کی کونسل کے ممبر ہوئے تو اس سے پہلے مجھے بتایا گیا کہ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔اسی طرح آپ کے فیڈرل کورٹ کے جج بنے سے پہلے بھی میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ کے سر پر ایک ایسی کلاہ رکھی گئی ہے جس کے کئی گوشے ہیں اور سب اطراف سے تعلق رکھتے ہیں۔اس رؤیا کا تعلق آپ کے بعد کے رفیع المنزلت عہدوں سے بھی معلوم ہوتا ہے۔اسی طرح جب آپ دہلی میں قیام فرما تھے تو میں نے آپ کی کوٹھی میں خواب دیکھا کہ آپ کے والد ماجد حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ برآمدہ میں کھڑے ہیں اور ہاتھ میں قرآن کریم لے کر سورہ یوسف تلاوت کر رہے ہیں اور بار بار یہ فقرہ دوہراتے ہیں ” میرا یوسف۔میرا یوسف۔اس خواب سے میں نے جناب چوہدری صاحب کو اطلاع دے دی تھی۔اور مجھے یقین تھا کہ آپ وزارت کے عہدہ پر ضرور فائز ہوں گے۔فالحمد لله على نعمه اصل واقعہ اوپر کے حالات ضمناً تحریر میں آگئے ہیں۔واقعہ چوہدری فضلداد کا شروع ہے۔ایک دن جناب چوہدری صاحب نے اپنی کوٹھی پر علاوہ دوسرے احباب کے مجھے بھی کھانے پر مدعو کیا۔جب میں نسبت روڈ پر آپ کی کوٹھی میں پہنچا تو چو ہدری فضل داد صاحب کو میں نے وہاں دیکھا کہ ایک بینچ پر دوسرے لوگوں کے ساتھ نہایت خستہ حالت میں بیٹھے ہیں۔میں تو اندر چلا گیا۔اور چوہدری فضل داد و جو کسی مقدمہ کے سلسلہ میں مشورہ کے لئے آئے ہوئے تھے۔باہر بیٹھے رہے۔جب میں دعوت سے فارغ ہو کر باہر نکلا تو چوہدری فضل داد مجھے ملنے کے لئے اُٹھے۔اور کہنے لگے کہ کیا آپ کے