حیات قدسی

by Other Authors

Page 273 of 688

حیات قدسی — Page 273

۲۷۳ دوستوں نے کہا کہ اب منشی اللہ دتا کی عمر شادی کے قابل کہاں ہے؟ وہ تو بوڑھے ہو چکے ہیں۔میں نے عرض کیا کہ قرآن کریم سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت ذکریا علیہ السلام کو وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا کی حالت میں بھی حضرت سکی جیسا فرزندمل گیا۔منشی اللہ دتا صاحب تو ابھی حضرت ذکریا سے عمر میں ایک ثلث چھوٹے ہوں گے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے نا امیدی کیوں ہے؟ چنانچہ میں نے بہت اصرار کیا کہ منشی صاحب موصوف دوسری شادی کر لیں۔وہ کہنے لگے کہ اس عمر میں مجھے رشتہ دینے کے لئے کون تیار ہو گا۔میں نے کہا کہ آپ شادی کا عزم کر لیں۔اللہ تعالیٰ کوئی سامان پیدا فرما دے گا اور میں انشاء اللہ دعا بھی کروں گا۔جلسہ سالانہ ۱۹۴۳ء میں منشی اللہ دتا صاحب قادیان آئے اور مجھ کو بھی ملے۔ان کے ساتھ ایک جوان عورت اور ایک خوبصورت بچہ بھی تھا۔میں نے پوچھا کہ یہ آپ کے ساتھ کون عورت ہے؟ کہنے لگے کہ یہ دوسری بیوی ہے جس کے لئے آپ نے دعا کی تھی اور کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ دوسری شادی سے بچہ دے گا۔چنانچہ بفضلہ تعالیٰ ایسا ہی ہوا ہے۔اس کے بعد ان کے ہاں خدا کے فضل سے اور بھی اولاد ہوئی۔فالحمد للہ علی ذالک دعائے مستجاب ایک دفعہ میں ضلع سرگودہا میں بسلسلہ تبلیغ سفر پر تھا کہ میرا لڑکا عزیز مبشر احمد جس کی اس وقت چار پانچ سال کی عمر تھی ، تپ محرقہ میں مبتلا ہو گیا۔جب بخار کو آتے ہوئے ۲۹ روز ہو گئے اور اس میں کچھ افاقہ نہ ہوا۔اور بخار کے ساتھ آنکھیں متورم ہوگئیں اور ان میں پیپ پڑ گئی تو حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مع دوسرے ڈاکٹروں کے جو اس کے معالج تھے سخت تشویش کا اظہار کیا۔اور کہا کہ اول تو بچے کی زیست کی کوئی امید نہیں۔لیکن اگر وہ جانبر ہو گیا تو بھی اس کی آنکھیں بالکل ضائع ہو جائیں گی۔اسی دوران میں دفتر نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے مجھے تار آیا کہ بچے کی حالت بہت خراب ہے۔آپ فوراً قادیان پہنچیں۔چنانچہ میں قادیان آ گیا۔جب میں نے بچہ کو اس تشویشناک حالت میں دیکھا تو بہت بے چین ہوا اور فور وضو کر کے ایک عریضہ حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعا کے لئے لکھا اور