حیات قدسی — Page 274
۲۷۴ خود ایک کوٹھڑی میں داخل ہو کر اور اس کا دروازہ بند کر کے دعا میں مصروف ہوا۔اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھے اضطرار کی حالت میسر آگئی اور روح پکھل کر آستانہ الوہیت پر پانی کی طرح بہنے لگی اور مجھے محسوس ہونے لگا کہ دعا قبول ہوگئی ہے۔جب میں آدھ یا پون گھنٹہ کے بعد کوٹھڑی سے باہر نکلا اور بچے کو دیکھا تو اس کا تپ اُتر ا ہوا تھا۔فالحمد لله آنکھوں کا علاج اس کے بعد میں نے تین تولہ گائے کا مکھن پانی سے ہیں اکیس دفعہ دھونے کے بعد لیا اور توے پر تین تولہ پسی ہوئی پھٹکڑی کو اس کے ساتھ دائرہ کی شکل میں بچھا کر او پر چینی دے دی۔اور کناروں کو آٹے سے بند کر کے نیچے ایک گھنٹہ تک نرم آگ جلائی۔بعد ازاں ٹھنڈا کر کے اس مدتر پھٹکڑی کو پیس کر شیشی میں ڈال لیا اور یہ دوائی استعمال کرنی شروع کر دی۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس معمولی دوائی میں شفا رکھ دی اور چند دنوں میں بچے کی آنکھیں صاف اور درست ہو گئیں۔فالحمد لله رب العلمين وخير المحسنين والمحبوبين۔دو کامیابیاں عزیز مبشر احمد اور اس کے چھوٹے بھائی عزیزم عزیز احمد نے جب میٹرک کا امتحان دیا تو ان کے امتحان کے بعد میں سردار شوکت حیات خاں صاحب کے الیکشن کے سلسلہ میں امداد کے لئے کیمل پور میں گیا۔جب میں نے اپنے بچوں اور سردار شوکت حیات خاں صاحب کے متعلق دعا کی تو مجھ پر بعد نماز فجر غنودگی طاری ہوئی اور الہام ہوا کہ عزیز مبشر احمد اور عزیزم عزیز احمد دونوں امتحان میں کامیاب کر دیئے گئے ہیں اور سردار شوکت حیات بھی کامیاب کر دیئے گئے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دونوں بچے کامیاب ہو گئے اور سردار صاحب بھی تین ہزار ووٹوں پر کامیاب ہو گئے۔فالحمد للہ علی ذالک اہانت کی پاداش حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے عہدِ سعادت کی بات ہے کہ خاکسار موضع سعد اللہ پور میں صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل بیان کر رہا تھا کہ وہاں چوہدری فضل دادصاء