حیات قدسی

by Other Authors

Page 83 of 688

حیات قدسی — Page 83

۸۳ فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا چنانچہ صبح اُٹھتے ہی میں نے اس الہام کی تعبیر بعض بزرگوں سے دریافت کی مگر کوئی تشفی نہ ہوئی آخر دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے دوبارہ راہ نمائی فرمائی کہ یہ اس خلش کا جواب ہے جو تیرے دل میں حضور علیہ السلام کے تبسم کے متعلق پیدا ہوئی تھی۔کیا تو نے قرآن مجید میں سلیمان نبی کے متعلق فَتَبَسَّمَ ضَاحِگا نہیں پڑھا جب سلیمان نبی بھی تقسم اور محک فرما سکتے ہیں اور ان کے تبسم اور ضحک فرمانے کے باوجود انہیں نبی ہی تسلیم کیا جاتا ہے تو یہ امر شان نبوت کے منافی کس طرح ہوا۔اس پر میں سمجھ گیا کہ اس الہامی فقرہ سے مجھے ایک نئے علم اور نئی معرفت سے نوازا گیا ہے جس سے میں بالکل بے خبر تھا۔الہامی دعا حضرت اقدس علیہ السلام کے حین حیات میں ایک مرتبہ مجھے اللہ تعالیٰ نے الہاما ایک دعا سکھائی جس کے مندرجہ ذیل پانچ فقرات ہیں۔اول - اللهمَّ اجْعَلْنِي كَمَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهوَ مُحْسِنٌ۔دوم - اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي كَمَنْ يَشْرِكْ نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ۔سوم - اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي كَمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ۔چہارم۔اَللَّهُمَّ اجْعَلْنِي كَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔پنجم - اللهُمَّ اجْعَلْنِي كَمَنْ أَتَاكَ بِقَلْبٍ سليم۔آمین یا رب العلمين۔دیگر الہامی دعائیں مذکورہ بالا دعوات کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے اور بھی کئی دعائیں مجھے الہاما اور اشارات قدس سے تعلیم فرمائی ہیں جن میں سے بعض قرآن پاک کے الفاظ سے مقتبس ہیں اور بعض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ماثورات مبارکہ ہیں اور بعض ان کے علاوہ ہیں۔الحمد للہ علی ذالک۔ان میں