حیات قدسی

by Other Authors

Page 637 of 688

حیات قدسی — Page 637

۶۳۷ ہم دونوں حضرت مولانا صاحب کے مکان پر حاضر ہوئے۔آپ ایک کتاب مطالعہ فرما رہے تھے۔ہماری آمد پر آپ نے کتاب ایک طرف رکھ دی اور آنے کی غرض دریافت کی۔مسٹر عمری عبیدی اور خاکسار نے امتحان کی کامیابی کے لئے درخواست دعا کی۔حضرت مولوی صاحب نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور ہمیں بھی دعا میں شامل ہونے کے لئے فرمایا۔دعا سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں نے دعا کرتے ہوئے کشفی حالت میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دستِ مبارک کو آپ دونوں کے سروں پر رکھا ہوا دیکھا ہے جس کی تعبیر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس علیہ السلام کی برکت سے آپ کو کامیابی بخشے گا۔آپ کے مکان سے واپس آنے پر میں نے سب سے پہلے منطق کے مضمون کا مطالعہ شروع کیا جو میرے لئے بہت مشکل تھا۔میرے تعجب کی انتہا نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ میں جتنے صفحات پڑھتا جاتا ہوں وہ آسانی سے مجھے یاد ہوتے جاتے ہیں اور تھوڑے سے وقت میں میں نے چالیس صفحات کے قریب یاد کر لئے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے میں نے آسانی سے امتحان کی تیاری کر لی اور ہم دونوں نے جب امتحان دیا تو پرچوں کو بہت ہی آسان پایا۔جب امتحان کا نتیجہ نکلا تو میری انتہائی خوشی کا موجب ہوا۔میں نہ صرف امتحان میں جس کو میں اردو ذریعہ تعلیم ہونے کی وجہ سے بہت مشکل سمجھتا تھا کامیاب ہوا۔بلکہ اپنی جماعت میں اول نمبر پر آیا۔فاشکره شكراً كثيراً والحمد لله ربّ العلمين - خاکسار عبد الوہاب آف گولڈ کوسٹ ۵۶-۷-۱۴ ( نوٹ۔اصل خط انگریزی میں ہے جس کا مختصر ترجمہ دیا گیا ہے ) سب وشتم اور عناد کا انجام ۱۹۳۸ء کا واقعہ ہے کہ ہمارے حلقہ انتخاب ( حافظ آباد ) میں پنجاب لیجسلیو کونسل کی ممبری کے لئے دو امیدوار کھڑے ہوئے یعنی (۱) چوہدری ریاست علی صاحب چٹھہ (۲) میاں مراد بخش صاحب بھٹی۔یہ دونوں امیدوار علاقہ کے احمدیوں سے ووٹ دینے کے لئے درخواست کر رہے تھے۔احمدی احباب نے ہمارے امیر جماعت جناب میاں سردار خاں صاحب بھٹی کی