حیات قدسی — Page 634
۶۳۴ الهى فَدَتكَ النَّفْسُ إِنَّكَ جَنَّتِي وَمَا أَنْ أَرَى خُلداً كَمِثْلِكَ يُفمِر 105 و یعنی اے خدا تجھ پر میری جان فدا ہو۔تو ہی میری جنت ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ خدا کے نام والے بہشت میں بھی وہ شیریں پھل ہوں جو میرے محبوب مولا ہر آن تجھ سے حاصل ہورہے ہیں۔پس عاشقانِ وجہ اللہ کے لئے سب سے بڑھ کر محبوب چیز اللہ تعالیٰ کی رضوان اور اس کا وصال اور رؤیت ہے جو جنت کی نعمتوں سے بھی بڑھ کر ہے۔جب یہ نکتہ میرے ذہن میں آیا تو جنت کے حصول کی درخواست کی بجائے میں نے اللہ تعالیٰ کی رضا اور وصال کے حصول کے لئے نہایت توجہ اور عاشقانہ لذت سے دعا شروع کر دی اور میرے قلب کی گہرائیوں سے اس مضمون کی دعا اور التجار نکلنی شروع ہوئی۔و در رو عالم مرا عزیز توئی آنچه می خواهم از تو نیز توئی