حیات قدسی

by Other Authors

Page 467 of 688

حیات قدسی — Page 467

۴۶۷ (۹) اے قرآن کریم کو نازل کرنے والے خدا اور تمام منعمین کو قرآن کریم کی کامل تعلیم سے اعلیٰ علم و عرفان اور اعلی محبت و رضوان کی برکات بخشنے والے۔اور روحانی مردوں کو زندہ کرنے والے خدا، مجھے قرآنی تعلیم کی کامل برکات کا اعلیٰ نمونہ بنا۔اور مغضوبین اور ضالین کی ٹیڑھی راہوں سے محفوظ رکھ۔آمین (1+) اے خدا! اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی العالمین اور احمد رسول اللہ کو مسیح العالمین بنا کر بھیجنے والے خدا۔قرآن کریم کی جس اعلیٰ تعلیم کے ساتھ دنیا کی تمام قوموں کی ہدایت کے لئے تو نے انہیں مبعوث فرمایا ہے۔تا دنیا کی قو میں کفر و شرک سے بیچ کر تیری توحید، تسبیح، تقدیس ، تحمید اور تمجید کی کامل معرفت سے تجھے قبول کریں اور مغضوبین اور ضالین سے بچ جائیں۔تو محض اپنے فضل سے ان محبوب ترین نبیوں اور رسولوں اور ان کے خلفاء اور اتباع کی تبلیغی مساعی اور ان کے تبلیغی سلسلہ میں کامل برکتیں عطا فرما۔تا اسلام اور احمدیت کے نوروں سے تیری مخلوق منور ہو۔اور وہ اعلیٰ مقاصد جو محمدیت اور احمدیت کے عالمگیر دور بعثت سے تعلق رکھتے ہیں۔تیری صفات کی اعلیٰ تجلیات سے پورے ہوں۔اپنے اس عبد حقیر کی دعاؤں اور عرضوں کو اپنے تمام تضمین و انبیاء و مرسلین اور ان کے اتباع کا ملین کے اغراض و مقاصد کے ماتحت قبولیت کا شرف عطا فرما۔آمین کلام والہام الہی سے محرومی کا سبب ایک دفعہ میں اس سوال پر غور کر رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام و الہام سے محرومی کے کیا اسباب و بواعث ہیں۔اس دوران میں مجھ پر کشفی حالت طاری ہوگئی اور میرے سامنے ایک کاغذ پیش کیا گیا۔جس پر انیسویں پارہ کی پہلی آیت وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرُجُونَ لِقَاءَ نَا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَئِكَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَا لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْا عُتُوا كَبِيرَاء :