حیات قدسی

by Other Authors

Page 324 of 688

حیات قدسی — Page 324

۳۲۴ چاہیئے۔ان کی بات سننا کفر ہے۔اور سخت گناہ ہے۔احمدی لوگ اور ان کے علماء سخت جاہل اور اسلام سے ناواقف ہیں۔اور عربی زبان تو بالکل نہیں جانتے۔جلسہ کے بعد واپس قیام گاہ پر آکر میں نے احمدی احباب سے مشورہ کیا کہ غیر احمدی علما ءلوگوں میں احمدیوں کے خلاف اشتعال اور نفرت پیدا کر رہے ہیں۔بہتر ہے کہ ان کو مناظرہ کے لئے چیلنج دیا جائے۔تا کہ اعتراضات کا جواب دینے کا ہمیں بھی موقع مل سکے۔چنانچہ میں نے شیخ مولوی جان محمد تحصیلدار کی معرفت حنفی علماء کو عربی میں ایک خط لکھا جس میں ان کو مقابلہ کا چیلنج دیا۔اور عربی میں مناظرہ کرنے یا قرآن کریم کی تفسیر لکھنے کے لئے درخواست کی۔یہ خط مکر می شیخ محمد صادق صاحب سب انسپکٹر کے ہاتھ تحصیلدار صاحب کو بھجوایا گیا۔انہوں نے اس کو دیکھ کر اپنے علماء کو دیا اور کہا کہ میں بھی عربی کافی جانتا ہوں۔لیکن مجھ سے تو یہ خط پڑھا نہیں جاتا۔اور نہ اس کے معنی سمجھ میں آتے ہیں۔آپ اس کو پڑھ کر ترجمہ کر دیں۔چنانچہ سب علماء نے اس خط کو باری باری لے کر پڑھنے کی کوشش کی۔لیکن پڑھ نہ سکے اس پر تحصیلدار صاحب نے بہت افسوس کیا کہ جب تم سے احمدی عالم کا عربی خط بھی نہیں پڑھا جاتا تو تم رات کو اپنی علمیت اور تجر کی ڈینگیں کیوں مارتے تھے۔وہ سب علما ء اس وجہ سے بہت پریشان اور شرمندہ ہوئے۔اور خط اپنے ساتھ لے جا کر اسی دن فیروز پور روانہ ہو گئے۔فیروز پور پہنچ کر انہوں نے جلی حروف میں پوسٹر شائع کرایا کہ احمدی علماء زیرہ میں ہمارے مقابل میں بھاگ گئے ہیں۔جب فیروز پور کے احمدی احباب کو اس پوسٹر کی اطلاع ملی۔تو وہ بہت متحیر ہوئے۔اور جناب خاں صاحب منشی فرزند علی صاحب امیر جماعت احمد یہ فیروز پور سے دریافت حالات کے لئے زیرہ پہنچے۔اور جماعت کو اشتہار دکھایا۔جب ان کو اصل حالات کا علم ہوا تو خاں صاحب اور شیخ محمد صادق صاحب دونوں تحصیلدار صاحب کے پاس گئے۔اور ان علماء کی طرف سے شائع کردہ اشتہار دکھایا۔شیخ جان محمد صاحب اس دروغ گوئی کو دیکھ کر اپنے علماء سے سخت بدظن ہوئے۔اور ان کی اخلاقی پستی اور روحانی گراوٹ پر سخت افسوس کرنے لگے۔چنانچہ رات کو احمدیوں کی طرف سے ایک جلسہ میں جملہ حالات کو اچھی طرح واضح کیا گیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہے بارہ افراد نے اس موقع پر احمدیت کو قبول کیا۔جن میں سے ایک منشی فیض محمد صاحب پٹواری بھی تھے جو دیر سے احمدیت کے متعلق تحقیق کر رہے تھے۔فالحمد للہ علی ذالک