حیات قدسی

by Other Authors

Page 245 of 688

حیات قدسی — Page 245

۲۴۵ ایک اور برکت ابھی اس رقم کے پہنچنے پر ایک ہفتہ ہی گذرا ہوگا اور میں بستر علالت پر ہی تھا کہ اچانک میری اہلیہ مکرمہ کے ایک بھائی صاحب نے بتایا کہ آپ کی ملاقات کے لئے لاہور سے تین چار احمدی دوست آئے ہیں ان کے لئے باہر درختوں کے نیچے بیٹھنے کا انتظام کر دیا گیا ہے اور وہ آپ کے انتظار میں ہیں۔جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ حضرت قریشی حکیم محمد حسین صاحب اور میاں شمس الدین صاحب تاجر مرحوم جو میرے خاص شاگردوں میں سے تھے اور انہوں نے مجھ سے قرآن کریم کا ترجمہ مع تفسیر کے پڑھا تھا اور میاں عبد العزیز صاحب مغل خلف حضرت میاں چراغ دین صاحب جن کے مکان مبارک منزل لاہور میں مجھے سالہا سال تک درس قرآن دینے کا موقع ملا اور میاں تاج دین صاحب موچی دروازہ لاہور کے تھے۔یہ چاروں احباب میری عیادت کے لئے تشریف لائے تھے۔انہوں نے مبلغ پونے تین صد روپیہ کی رقم میرے پیش کی جب انہوں نے یہ رقم دی تو میں سمجھ گیا کہ یہ رقم بھی اسی ہستی کی غیبی تحریک کے سلسلہ میں مجھ تک پہنچی ہے جس نے سیالکوٹ کے ایک صاحب کو رقم دینے کی تحریک فرمائی تھی اور اصل میں یہ سب کچھ سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی برکت اور توجہ کا فیضان تھا جو قدرت کی عجیب در عجیب تحریکوں کے ذریعہ ظہور میں آیا۔فالحمد لله على ذالک میری شدید علالت اور غیر مبائعین کی خواہشات اسی دوران میں جب میری علالت زیادہ شدت اختیار کر گئی اور مولوی محمد علی صاحب قادیان سے لاہور آ کر احمد یہ بلڈنکس میں فروکش ہوئے اور جماعت احمد یہ لا ہور کو بھی فتنہ ارتداد میں مبتلا کرنے کی کوشش کرنے لگے۔تو ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب نے کہا کہ اب مولوی محمد علی صاحب لاہور میں تشریف لے آئے ہیں۔خدا مولوی غلام رسول را جیکی کو اب توفیق نہ دے گا کہ وہ علاقہ حافظ آباد سے صحت یاب ہو کر واپس لاہور آئیں اور مولوی محمد علی صاحب کا مقابلہ کریں اور ایک بد بخت غیر مبائع عبدالمجید نامی نے اخبار پیغام صلح میں میرے متعلق یہاں تک شائع کر دیا کہ وہ مثیل ڈوئی ہے اب وہیں مفلوج ہو کر ختم ہوگا اور