حیات قدسی

by Other Authors

Page 104 of 688

حیات قدسی — Page 104

۱۰۴ ہو سکتا ہے اور مسلمانوں پر بھی یہی فرض ہے کہ وہ اللہ اور رسول کے کلام کو سب کلاموں سے زیادہ سچا سمجھیں اور قبول کریں۔اس کے بعد میں نے مولوی محمد صدیق کو یہ بھی کہا کہ اگر واقعی آپ قرآن مجید کے اس ترجمہ اور حاشیہ کو وہی مرتبہ دیتے ہیں جو کلام الہی اور حدیث کو حاصل ہے تو یہ بات ہمیں تحریر کر دیں۔چنانچہ مولوی مذکور کو کاغذ اور قلم دوات بھی دی گئی مگر ان کو یہ بات لکھنے کی جرات نہ ہوئی جس کی بناء پر پھر میں نے لوگوں کو توجہ دلائی کہ دیکھو یہ ترجمہ خدا اور رسول کے کلام کے مقابلہ میں کوئی وقعت نہیں رکھتا اور اس میں سہو و خطا کا امکان ہے کیونکہ یہ عام انسانوں کا کلام ہے جب اس بات کی عام مجمع کو سمجھ آگئی تو متمو ولد شاہو پھر غضبناک ہو کر اُٹھا اور میاں محمد صدیق صاحب احمدی کو مخاطب ہو کر کہنے لگا تو ان مرزائیوں کو ہمارے گاؤں میں کیوں لایا ہے اسی وقت ان کو لے جا اور خود بھی ان کے کے ساتھ چلا جا۔میں نے اسے کہا ہم تو پہلے ہی جانے والے ہیں اور ہمیں آپ پر کوئی افسوس نہیں۔اگر افسوس ہے تو آپ کے علماء پر جنہوں نے آپ لوگوں کو اپنی کھیتی بنایا ہوا ہے اور تربیت نہیں کرتے۔بتاؤ کیا یہی خلق محمدی کا نمونہ ہے جو آپ لوگوں نے دکھایا ہے اور کیا اسی نمونہ کی بناء پر آپ لوگ اپنے آپ کو مسلمان اور ہمیں کا فرسمجھتے ہیں۔اس پر ذیلدار نے کہا واقعی آپ کی جماعت پر جناب مرزا صاحب کی تعلیم و تربیت اور تنظیم کا بہت ہی گہرا اثر ہے۔اس کے بعد ہم تو وہاں سے چلے آئے مگر خدا تعالیٰ کی قہری تجلی نے ممو ولد شاہو کو تیسرے دن ہی اچانک ہیضہ سے پکڑا اور وہ اس جہان سے کوچ کر گیا اور اس کے بعد موضع مذکور پر خدا تعالیٰ نے طاعون کا ایسا عذاب مسلط کیا کہ گھروں کے گھر تباہ و ویران ہو گئے اور وہ جگہ جہاں یہ لوگ کسی احمدی کو دیکھنا نہیں چاہتے تھے وہاں چوہدری علی محمد اور چوہدری محمد صالح و غیر هما مخلص افراد کو اللہ تعالیٰ نے احمدی بنا دیا۔الحمد للہ علی ذالک موضع چھورانوالی کا ایک واقعہ اور ایک علمی بحہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت راشدہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے ضلع گجرات کے اکثر دیہات میں دس سال تک آنریری تبلیغ کرنے کا موقع عطا فرمایا ہے جو میرے لئے موجب راحت اور عین سعادت ہے۔اس زمانہ میں ضلع گجرات اور بعض دیگر علاقوں کے اکثر علماء سے بھی میں نے مباحثات کئے ہیں۔چنانچہ ان علماء میں سے مولوی شیخ احمد ساکن دھر یکاں تحصیل پھالیہ مولوی قطب الدین ساکن چک میانہ مولوی محمد ابراہیم ساکن سینتھل۔مولوی محمد الدین ساکن جانو چک۔