حیات قدسی

by Other Authors

Page 72 of 688

حیات قدسی — Page 72

۷۲ صاحب نے حضور اقدس علیہ السلام کی اجازت سے آپ کا پس خوردہ سنبھال لیا۔ان دنوں چونکہ مولوی صاحب کا بڑالڑکا بیمار تھا اس لئے آپ اس حدیث کے مطابق کہ سؤر المومن شفاء یعنی مومن کا پس خوردہ شفا ہے۔وہ تبرک اپنے ساتھ موضع گولیکی لے گئے۔راستہ میں کچھ تو یہ تبرک میں نے کھا لیا اور جو باقی بچا وہ آپ کے لڑکے کوکھلا دیا گیا۔الحمد للہ علیٰ ذالک دوآنہ کے پتاشے ایک مرتبہ میں قادیان میں حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہِ عالیہ میں حاضر ہوا۔اتفاق سے اس وقت میرے پاس کافی رقم نہ تھی کہ خدمت عالیہ میں مناسب نذرانہ پیش کرتا۔اس لئے جذبہ محبت وعقیدت سے دوآنہ کے پتاشے ہی لے کر حضور کی خدمت میں حاضر ہو گیا اور نماز عصر کے بعد پیش کر دئیے۔حضور اقدس علیہ السلام نے بڑی مسرت سے انہیں قبول فرمایا اور ایک خادم کے ذریعہ اندرون خانہ بھجوادیے۔دم عیسی جن دنوں حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام باغ میں تشریف فرما تھے میں ایک دن حضور کی خدمت عالیہ میں حاضر ہوا اور اپنے کرتہ کے بٹن کھول کر عرض کیا کہ حضور میرے سینہ پر پھونک ماریں اور دست مبارک بھی پھیریں۔چنانچہ حضور اقدس علیہ السلام نے اس غلام حقیر کی اس خواہش کو شرف قبولت بخشا اور میرے سینہ پر پھونک مارا اور اپنا دستِ مبارک بھی پھیرا۔الحمد للہ علیٰ ذالک آب حیات ایسا ہی ایک دن میں ایک گلاس میں پانی لے کر بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ حضور اس پانی پر دم فرما دیں اور تبرک کر دیں۔چنانچہ اسی وقت حضور اقدس علیہ السلام نے اس پانی پر دم فرمایا اور کچھ نوش فرما کے مجھے تبرک کر کے دیدیا۔اس آب حیات کو میں پی رہا تھا کہ ایک اور صحابی |