حیات قدسی — Page 71
مفتی محمد صادق صاحب کے ہم شکل معلوم ہوتے تھے۔خاکسار نے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو بجذ بہ اشتیاق یا رسول اللہ یا رسول اللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے حضور کے قریب بیٹھ گیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر اس صحابی نے ایک کا غذ پر کچھ لکھ کر مجھے دیا۔جب میں نے وہ کاغذ لے کر پڑھا تو اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ لکھا ہوا تھا کہ ” آپ درود پڑھا کریں۔اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔کچھ عرصہ بعد میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی رؤیا میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ درود شریف کثرت سے پڑھنا چاہیئے۔خوش نصیب ایسا ہی حضور اقدس علیہ السلام کے مبارک زمانہ میں ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خاکسار تینوں کھڑے ہیں۔اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روئے مبارک مشرق کی طرف ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا رخ مبارک مغرب کی جانب ہے اور خاکسار دونوں مقدس ہستیوں سے شمال کی طرف جنوب کی سمت کو منہ کئے ہوئے کھڑا ہے اور اپنی خوش قسمتی پر نازاں ہو کر بڑی مسرت سے کہہ رہا ہے:۔ہم کس قدر خوش نصیب اور بلند بخت ہیں کہ ہم نے حضرت محمد رسول اللہ کو بھی پایا اور حضرت کو امام مہدی کو بھی پا لیا۔اس کے بعد جونہی میں نے ان مقدس ہستیوں کے چہرہ کی طرف دیکھا تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روئے مبارک سورج کی طرح درخشاں ہے اور حضرت مسیح پاک علیہ السلام کا چہرہ چودس کے چاند کی طرح تاباں ہے اور حضرت نبی کریم کے روئے مبارک کے عکس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چہرہ روشن ہو رہا ہے۔الحمد للہ علی ذالک دعوت طعام جب میں اور مولوی امام الدین صاحب پہلی مرتبہ حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی دستی بیعت حضوراقدس کرنے کے لئے قادیان حاضر ہوئے تو ان دنوں حضور اقدس علیہ السلام اپنے خدام کے ساتھ ہی کھانا تناول فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں بھی حضور اقدس علیہ السلام کے ساتھ کھانا کھانے کا شرف حاصل ہوا۔جب ہم حضور اقدس کی معیت میں کھانا کھا چکے تو مولوی امام الدین