حیات قدسی — Page 70
بعد اپنے کئی الہامات سنائے جو اسی رات ہوئے تھے ان میں سے ایک الہام بھی تھا۔مجموعه فتوحات ایسا ہی ایک دن چاشت کے وقت حضور اقدس علیہ السلام مسجد مبارک میں باہر کے دروازہ کے ع قریب کچھ فاصلہ پر تشریف فرما ہوئے اور احباب کرام بھی فوراً جمع ہو گئے تو اس وقت حضور اقدس نے اپنا یہ الہام سنایا۔لَكَ دَرَجَةٌ فِي السَّمَاءِ وَ فِي الَّذِينَ هُمْ يُبْصِرُونَ ایسا ہی حضور اقدس علیہ السلام فداہ نفسی جب کتاب اعجاز المسیح تصنیف فرما ر ہے تھے اور ستر دنوں تک عموماً نماز ظہر وعصر اور شام وعشاء جمع ہوتی رہیں۔ان دنوں یہ خاکسار بھی بارگاہ عالی میں ہی حاضر تھا۔چنانچہ ایک دن جب حضور اقدس صبح کی سیر کے لئے تشریف لے گئے اور چلتے چلتے اپنی یہ وحی مقدس سنائی کہ مَنَعَهُ مَانِعَ مِّنَ السَّمَاء ، اس وقت میں بھی حضور کے ہمراہ تھا وہ دن منگل کا روز تھا اور آپ نے فرمایا آج رات کو یہ الہام ہوا۔بفضلہ تعالیٰ میں نے بھی اپنے کانوں سے اس وحی مقدس کو سنا۔الحمد لله الذي شرفنى بلقاء النبي عليه الصلوة والسلام۔قادیان میں رسول کریم انہی دنوں جبکہ میں قادیان مقدس میں تھا ایک رات خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ قادیان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہوئے ہیں۔میں نے اسے کہا تو پھر ہمارے امام مسیح موعود کہاں ہیں۔اس نے جواب دیا کہ وہ عرب کی طرف چلے گئے ہیں۔میں نے پھر اس کو شخص سے دریافت کیا کہ رسول کریم کہاں ہیں تو وہ شخص جو دراصل فرشتہ تھا مجھے اپنے ساتھ حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول کے مطب میں لے آیا۔جہاں میں نے دیکھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر تشریف فرما تھے اور آپ کی شکل حضرت خلیفہ اول مولنا نور الدین صاحب سے ملتی تھی۔اس وقت حضور انور کے پاس ایک صحابی بھی بیٹھے ہوئے تھے جو اس وقت حضرت