حیات قدسی — Page 69
۶۹ ایک خط کے ابتدائی شعر یہ ہیں۔کن نظر بر حال زارم یا حبیبی، سیدی زانکه من در اضطرارم یا حبیبی، سیدی بارہا توبه شکستم بارہا تائب شدم این چنین است حال زارم یا حبیبی سیدی تو دعا کن تا خدا بخشد مرا پائے ثبات ہم مرا ضبط , قرارم یا حبیبی سیدی یہ نظمیں لمبی لمبی تھیں اور عرصہ دراز گذرنے کی وجہ سے اب بھول چکی ہیں۔ایسا ہی حضور کی بارگاہ اقدس میں مجھے عربی قصائد سنانے کا بھی بار ہا موقع ملتا رہا۔محمد تین احمد نین سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ حیات میں ایک مرتبہ خاکسار قادیان مقدس ہی قیام رکھتا تھا کہ مسجد مبارک میں مجھے یہ الہام ہوا۔محمد تین احمد تین ،، جس کی تفہیم یہ ہوئی کہ آج دراصل محمدی وہی شخص ہے جو احمدی ہے کیونکہ قرآن مجید کی رو سے محمد تین سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعث اولیٰ کی جماعت ہے جو ثلة من الاوّلین ہے اور احمد تین سے مراد بعث ثانیہ کی جماعت ہے جو ثلة من الآخرين ہے۔میری نسبت ایک الہام اسی طرح سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ حیات میں جب میں ایک دفعہ قادیان میں مقیم تھا تو مسجد مبارک میں صبح کی نماز کی سنتوں کے بعد مجھے یہ الہام ہوا۔الحمد لِلهِ جَعَلْنى مِنْ أُمّة نبيه خاتم النبيين والصلواةُ عَلَى خاتم النبيين وآله المتطهرين۔حسن اتفاق ہے کہ جس دن مجھے یہ الہام ہوا اسی صبح حضرت اقدس علیہ السلام نے نماز فجر کے