حیات قدسی

by Other Authors

Page 64 of 688

حیات قدسی — Page 64

۶۴ کھولتا ہوں تو وہ مشرق سے مغرب تک پھیل جاتی ہے اور جب بند کرتا ہوں تو وہ زمین سے آسمان تک پہنچتی ہے مجھے بتایا گیا کہ یہ قرآن مجید کی تفسیر ہے۔چنانچہ میں نے اسے پڑھنا شروع کیا اور پڑھتے پڑھتے بیدار ہو گیا۔الحمد للہ علی ذالک تین سطریں ایسا ہی ایک مرتبہ میں نے سید نا حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد مبارک میں بحالت کشف دیکھا کہ ایک فرشتہ میرے جد امجد حضرت میاں نور صاحب چنابی علیہ الرحمہ کی شکل میں ظاہر ہوا اور مجھ سے کہنے لگا کہ اگر آپ عربی علوم بھی حاصل کر لیتے تو اچھا ہوتا۔میں نے کہا کہ وہ رسمی علوم جن کی تحصیل علماء کرتے ہیں، ان سے تو مجھے نفرت ہے۔تب اس نے اپنی بغل سے ایک رسالہ نکال کر میرے سامنے رکھا اور مجھے پڑھنے کو کہا جب میں تین سطریں پڑھ چکا تو اس فرشتہ نے وہ رسالہ اُٹھالیا اور فرمایا :۔تیرے لئے تین سطر میں ہی کافی ہیں“ اس کشف کی تعبیر مجھے یہ معلوم ہوئی کہ ان تین سطروں سے مراد سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایده اللہ بنصرہ العزیز کے تین دوروں کے ذریعے دینی علوم کی تکمیل کی طرف اشارہ تھا۔جن کی بدولت خدا تعالیٰ نے مجھے دینی علوم میں خارق عادت طور پر ترقی عطا فرمائی۔الحمد للہ علی ذالک سراج الاسرار ایسا ہی حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مجھے ایک رات خواب میں شیخ سعدی علیہ الرحمہ ملے اور فرمایا آپ کتنے خوش نصیب لوگ ہیں جنہوں نے حضرت امام مہدی کا زمانہ پایا ہے آپ میری طرف سے بھی حضرت امام مہدی علیہ السلام کی خدمت میں سلام عرض کر دیں۔چنانچہ جب میں صبح اُٹھا تو میں نے ایک معروضہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت عالیہ میں تحریر کیا اور شیخ سعدی علیہ الرحمۃ کا سلام پہنچا دیا۔چند روز کے بعد پھر شیخ سعدیؒ خواب میں ملے اور نہایت ہی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آپ نے مجھے ایک کتاب بطور ہدیہ کے