حیات قدسی

by Other Authors

Page 635 of 688

حیات قدسی — Page 635

۶۳۵ بسم الله الرحمن الرحيم ضمیمه کتاب حصہ پنجم بعض احباب نے میں شامل کرنے کے لئے کچھ واقعات ارسال کئے ہیں جو شکریہ کے ساتھ یہاں پر درج کئے جاتے ہیں۔( مرتب ) قبولیت دعا کا نظارہ ۱۹۴۲ء کا واقعہ ہے کہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت ایک اہم کام کی سرانجام دہی کے لئے قادیان سے حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ، جناب مہاشہ محمد عمر صاحب، جناب مولوی محمد سلیم صاحب فاضل اور گیانی عبداللہ صاحب کیرنگ ( اڑیسہ ) تشریف لائے۔حضرت مولوی راجیکی صاحب امیر وفد تھے۔آپ کی خواہش کے مطابق مسجد احمدیہ میں رہائش کا انتظام کیا گیا۔جناب مولوی محمد سلیم صاحب سے میں نے حضرت مولوی صاحب کی تعریف سنی کہ آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے قدیمی صحابی اور صاحب کشوف والہام ہیں۔مجھے آپ سے بے حد عقیدت ہوگئی۔دل چاہتا تھا کہ آپ کی خدمت میں کمر بستہ رہوں لیکن بیسیوں خدام ہر وقت حاضر تھے۔اس لئے مجھے خدمت کا موقع کم میسر آتا تھا۔ایک دن بعد دو پہر خاکسار نے دیکھا کہ حضرت مولوی صاحب اکیلے چار پائی پر لیٹے ہوئے ہیں۔خاکسار اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے حضرت مولوی صاحب کے پاؤں دبانے کے لئے آپ کی چار پائی کے قریب آیا۔حضرت مولوی صاحب نے خاکسار کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا اور دریافت کیا کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ آپ کے پاؤں دبانا چاہتا ہوں۔اس پر آپ نے فرمایا کہ پہلے بتاؤ کہ کیا شادی کر چکے ہو؟ خاکسار نے عرض کیا کہ ہاں دو سال سے شادی ہو چکی ہے پھر آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا کوئی بچہ بھی ہے۔میں نے عرض کیا کہ ابھی تک تو کوئی بچہ نہیں ہوا۔اس پر آپ نے فرمایا کہ کیا بیوی آپ کے گھر پر ہے میں نے عرض کیا کہ ہاں۔پھر آپ نے دوسری بار میری