حیات قدسی

by Other Authors

Page 626 of 688

حیات قدسی — Page 626

۶۲۶ بے ساختہ وجد کی حالت میں حضور کے سامنے کھڑا ہو گیا جب حضور نے مجھے اس طرح دیکھا تو آپ بھی سامنے کھڑے ہو گئے۔تب میں نے بحالتِ وجد ذیل کے چار پنجابی مصرعے پڑھ کر سنائے۔ص صفت تساڈی کی ہووے ساتھوں شان کمال تساڈڑا اے دو جگ دے وچ دھوم ہے جس دی اوہ حسن جمال تساڈڑا اے بحر کرم نت ٹھاٹھیں جدا اوہ جوش افضال تساڈڑا اے ایہہ دونویں عالم صدقے جس توں اوہ مکھڑا لال تساڈڑا اے ترجمہ پنجابی از طرف مرتب۔آپ کی صفت ہم سے کیسے بیان ہو سکے آپ کی شان و کمال بلند ہے۔جس کی دونوں جہانوں میں شہرت ہے وہ آپ کا حسن و جمال ہے۔جس سے بحرِ کرم جوش زن ہے وہ آپ کا ہی ابر کرم ہے یہ دونوں جہان جس پر قربان ہیں وہ خوبصورت چہرہ آپ ہی کا ہے ) اس کے بعد میری کشفی حالت تو جاتی رہی لیکن اس خوشکن نظارہ کی وجہ سے میں نے کافی عرصہ خودی اور مستی کی حالت میں عالم روحانیت کی پُر کیف منزل میں گذارا۔فالحمد لله على نواله۔ایک اور کشفی منظر اور اللہ تعالیٰ کی رؤیت کچھ عرصہ کی بات ہے کہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کی طرف سے مجھے یہ پیغام ملا کہ جناب سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب جو سکندرآباد کے ایک نہایت مخلص احمدی اور اخص خدام سلسلہ میں سے ہیں مالی مشکلات میں مبتلا ہیں ان کے لئے خاص طور پر دعا کی جائے خاکسار نے حضرت اقدس کے ارشاد کے ماتحت بالالتزام ان کے لئے دعا کا سلسلہ جاری کیا۔ایک دن اسی سلسلہ میں میں دعا کر رہا تھا کہ مجھ پر کشفی حالت طاری ہوئی اور میں نے دیکھا کہ میں آسمانوں کی بلندیوں کو پرواز کر کے عرش مجید کے قریب پہنچ گیا ہوں۔وہاں پر میں نے دیکھا کہ ایک نہایت خوبصورت اور منقش برآمدہ ہے۔جس میں اللہ تعالی کی قدوس ہستی حضرت خلیفۃالمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی همیہ مبارک کے تمثل میں جلوہ نما ہے عمر ۳۵ سے ۴۰ سال تک معلوم ہوتی ہے ریش مبارک سیاہ، چہرہ نہایت خوبصورت اور نورانی اور قد و قامت حضور کے موجودہ قد سے بہت بالا نظر آتا ہے۔سر پر برف سے بھی زیادہ سفید پگڑی نظر آتی۔