حیات قدسی

by Other Authors

Page 443 of 688

حیات قدسی — Page 443

۴۴۳ بھی زیارت کے شوق میں سری نگر پہنچا۔اور حضرت حکیم الامہ کی خدمت میں حاضر ہو کر آ۔مصافحہ کیا۔آپ نے مجھے فرمایا کہ کیا کوئی دوائی دریافت کرنی ہے۔سفید اور سیاہ بھنگرو میں نے عرض کیا کہ سفید اور سیاہ بھنگرہ کے درمیان ما بہ الامتیاز کے متعلق دریافت کرنا ہے۔اس کے پر آپ نے فرمایا کہ یہ سوال بہت ضروری ہے۔عام لوگ اس فرق کو نہیں جانتے۔اور سفید اور سیاہ بھنگرہ کو شناخت نہیں کر سکتے۔دونوں بھنگروں کے پھول بظاہر سفید ہوتے ہیں اور کپڑے یا ہاتھ پر ملنے سے سیاہ رنگ دیتے ہیں۔اس لئے پھولوں سے ان میں امتیاز کرنا ممکن نہیں۔ہاں سفید بھنگرہ کے پتے ملنے سے سبز رنگ دیتے ہیں پس پتوں کے ذریعہ سے ہی دونوں بھنگروں میں فرق کیا جاسکتا ہے۔هیچی مرگ کوروانگی علاقہ کشمیر میں ہماری جانے کی ایک بڑی غرض یہ تھی کہ مرکز میں یہ اطلاع ملی تھی کہ بعض غیر احمدی علماء کی وسوسہ اندازی سے چند کمزور احمدی ارتداد اختیار کر گئے ہیں۔مکرمی چوہدری راج محمد صاحب ہمیں بیچی مرگ لے جانے کے لئے وہاں سے لہردن آئے اور ہم ان کے ساتھ بچی مرگ پہنچے۔ان دنوں کشمیریوں کے لئے اس علاقہ میں گرمی تھی اور چوہدری راج محمد صاحب کے گھر والے شدت گرما کے احساس سے اوپر کے سرد پہاڑوں میں جاچکے تھے۔صرف ان کی ایک بہو گھر میں رہ گئی تھیں اور کھانا پکانا اور گھر کا دوسرا کام انہی کے سپر د تھا۔گو ہمارے لئے وہاں کا موسم اتنا سر د تھا کہ ہم رات کو لحاف اوڑھے بغیر نہ سو سکتے تھے۔لیکن چوہدری صاحب کی بہو متواتر اصرار کر رہی تھیں کہ شدت گرمی کی وجہ سے وہ وہاں نہیں ٹھہر سکتیں اور سرد پہاڑ پر جانا چاہتی ہیں۔چوہدری راج محمد صاحب نے اس کو سمجھایا کہ مرکز سے مہمان بھی آئے ہوئے ہیں ان کے کھانے وغیرہ کا انتظام بھی اس کے سپرد ہے اس لئے وہ نہ جائے۔لیکن وہ اپنے اصرار پر قائم رہی اور مزید ٹھہرنے کے لئے تیار نہ ہوئی۔آخر چوہدری صاحب نے مجھے کہا کہ آپ بھی اس لڑکی کو سمجھائیں۔شاید آپ کے احترام کی وجہ سے بات مان جائے۔میں نے اس کو سمجھایا لیکن وہ اپنی ضد سے باز نہ آئی۔اس پر میں نے اس کو کہا کہ